غزہ میں اسرائیل کی ہسپتالوں کے اطراف شدید بمباری، انٹرنیٹ اور مواصلات سے محروم کردیا گیا
ہمیں غزہ کی پٹی کے ساتھ تمام مواصلاتی اور انٹرنیٹ خدمات کی مکمل منسوخی پر افسوس ہے، کمپنی


غزہ پٹی: اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں ایک مرتبہ پھر ہسپتالوں کے اطراف شدید بمباری کردی اور غزہ پٹی میں انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی مواصلاتی لائنوں کو تیسری مرتبہ منقطع کر دیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل غزہ شہر کے شمال، مغرب اور جنوب مشرق کو نشانہ بناتے ہوئے بڑے حملے کر رہاہے۔فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی مواصلاتی لائنوں کو تیسری مرتبہ پھر منقطع کر دیا ہے۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں غزہ کی پٹی کے ساتھ تمام مواصلاتی اور انٹرنیٹ خدمات کی مکمل منسوخی پر افسوس ہے۔ مرکزی روابط جو منسلک کردئیے گئے تھے اب ایک بار پھر اسرائیل نے انہیں دوبارہ منقطع ہوکردیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے شاطئی کیمپ، زیتون کالونی اور الرمال محلے پر آدھے گھنٹے کے اندر 100 سے زیادہ پرتشدد اسرائیلی حملے کئے گئے۔
حماس نے اعلان کیا کہ متعدد اسرائیلی حملوں میں الشفا ہسپتال کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حماس نے کہا کہ وہ اسرائیل کے الزامات کے حوالے سے غزہ کی پٹی میں ہسپتالوں کا معائنہ کرنے کے لیے کسی بھی بین الاقوامی تنظیم کے افراد کو دورے کرانے کے لیے تیار ہے۔ دریں اثنا اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس کی افواج نے گزشتہ گھنٹوں کے دوران غزہ میں 150 مقامات پر بمباری کی۔

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- a day ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 3 hours ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- a day ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- a day ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 3 hours ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- a day ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 2 days ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 2 days ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- a day ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- a day ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 days ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 3 hours ago



