جی این این سوشل

کھیل

انگلش پریمیئر لیگ، نوٹنگھم فاریسٹ نے آسٹن ولا کو دو صفر سے ہرا دیا

پہلے ہاف پر ہی نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم کو آسٹن ولا کے خلاف 0-1 گول کی برتری حاصل تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انگلش پریمیئر لیگ، نوٹنگھم فاریسٹ نے آسٹن ولا کو دو صفر سے ہرا دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لندن: انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں نوٹنگھم فاریسٹ نے آسٹن کو شکست دے دی، یہ نوٹنگھم فاریسٹ کی لیگ میں تیسری فتح ہے۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔

سٹی گراؤنڈ، ناٹنگھم شائرمیں کھیلے گئے میچ میں نوٹنگھم فاریسٹ اور آسٹن ولا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں میچ کے آغاز سے ہی نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم آسٹن ولا پر حاوی ہوئی اور اس کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کرنا شروع کر دیئے۔ نوٹنگھم فاریسٹ کے اولا آئنا نے میچ کے 5 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو آسٹن ولا کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلادی، جو میچ کے ہاف تک برقرار رہی۔

یوں میں کے پہلے ہاف پر ہی نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم کو آسٹن ولا کے خلاف 0-1 گول کی برتری حاصل تھی ۔ دوسرے ہاف میں بھی نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم نے اپنی عمدہ کھیل کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حریف آسٹن ولا کو بے بس رکھا۔ٹوٹنگھم فاریسٹ کے اورل منگا لا نے 47 ویں منٹ میں ایک گول کرکے مقابلہ 0-2 کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا، اور نوٹنگھم فاریسٹ نے آسٹن ولا کو میچ میں 0-2 گول سے ہرا دیا۔

علاقائی

مریم نواز کا پنجاب میں 5سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا اعلان 

کاشتکاروں کے لیے گرین ٹریکٹر پروگرام کا آغاز بھی کیا جائے گا جس کے تحت 9500 ٹریکٹر تقسیم کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کا پنجاب میں 5سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا اعلان 

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے پانچ سال میں پنجاب میں 5 لاکھ گھر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ کاشتکاروں کے لیے گرین ٹریکٹر پروگرام کا آغاز بھی کیا جائے گا جس کے تحت 9500 ٹریکٹر تقسیم کیے جائیں گے۔

کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم پالیسیوں کو منظوری دی گئی جن میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے لیے ایم ڈی کیٹ پالیسی، پنجاب لائف انشورنس کمپنی کا قیام اور ہاؤسنگ لون کی سہولیات میں اضافہ شامل ہیں۔

حکومت پنجاب نے آئندہ پانچ سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس کے لیے ایک نئی ہاؤسنگ سکیم شروع کی جائے گی جس کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں زمین رکھنے والے افراد کو 15 لاکھ روپے تک کا قرضہ آسان شرائط پر دیا جائے گا۔

پاکستان میں پہلی مرتبہ پلاٹ کے ملکیتی پیپر اور شناختی کارڈ کی کاپی پر ہاؤسنگ لون جاری کیا جائے گا۔ 15 لاکھ روپے کا قرضہ لینے والے کو 9 سال میں 14 ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنی ہوگی۔صوبے میں پہلی مرتبہ پنجاب لائف انشورنس کمپنی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کاشتکاروں کو جدید زرعی آلات فراہم کرنے کے لیے گرین ٹریکٹر پروگرام شروع کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت 9500 ٹریکٹر تقسیم کیے جائیں گے اور 50 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

غیر قانونی اسلحہ اور پتنگ بازی پر پابندی لگانے کے لیے قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔ اب غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 3 سے 5 سال تک قید اور 5 سے 7 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ اسی طرح پتنگ بازی پر بھی پابندی لگائی گئی ہے اور پتنگ بازی کرنے والوں کو 2 سے 5 سال تک قید اور 20 سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عیدمیلاد النبیؐ کےموقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت دیگر کی قوم کو مبارکباد

آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت دیگر کے پیغامات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عیدمیلاد النبیؐ کےموقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت دیگر کی قوم کو مبارکباد

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ اہل اسلام کو12ربیع الاول کی مبارکباددیتاہوں،12ربیع الاول کے دن کی مسلمانوں کیلئے خاص اہمیت ہے، اسلام میں اختیاری تعلیم کا کوئی تصور نہیں،تعلیم کا حصول ہر کسی کیلئے ضروری ہے،ناخواندہ افراد کو حصول علم پر آمادہ کرنا حکومت کابھی فرض ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیغام میں کہنا تھا کہ نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت آج کے مقدس دن میں ہوئی،آج کا دن دنیا کی تاریخ کا سب سے عظیم اور مقدس دن ہے،آج کے دن اللہ تعالیٰ نے کائنات کی عظیم ترین ہستی حضرت محمد ﷺ کو دنیا میں مبعوث فرمایا،نبی کریم ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری پوری کائنات کیلئے باعث رحمت و باعث سعادت ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نےقوم اور امت مسلمہ کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارکباد دی ہے،انہوں نے کہا کہ آج وہ مبارک دن ہے جب وجہ تخلوق کائنات محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے ،ہمیں انہوں نےاللہ تعالی کا بتایا ہوا سیدھا راستہ دکھایا،ہمیں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے گئے راستے اور سنت پر عمل کر نے کی توفیق دےتاکہ اس ملک اور دنیا کو بہتری کی طرف لے جا سکیں۔ 

گورنر سند ھ کامران خان ٹیسوری کا 12ربیع الاول کے موقع پر پیغام میں کہنا تھا کہ ولادت باسعادت تمام جہانوں کیلئے ایک عظیم ترین دن ہے،نبی پاکﷺ کی تشریف آوری انسانیت کے دکھوں کے مداوا کی نوید ہے،خاتم النبیینﷺ نے انسانوں کو غلامی سے نجات دلائی، مدتوں سے انسانیت آ پ کی جلوہ گری کی منتظر تھی،ہماری خوش قسمتی کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضور کا امتی بنایا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےعید میلادالنبیؐ کے پرمسرت موقع پرپوری قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس خصوصی دن پر ہمیں اپنے محبوب کی صورت میں ایک عظیم الشان نعمت عطا کی،حضرت محمد ﷺ کے اعلی ترین اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں،حضور پاک ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں تمام مسلمانوں کی کامیابی پنہاں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا 12 ربیع الاول،عیدمیلاد النبیؐ کے مبارک دن کی مناسبت سے پیغام میں کہنا تھا کہ عید میلاد النبی ؐپوری امت مسلمہ کیلئے خوشی کا پیغام ہے، میلادالنبی ﷺ کے بابرکت موقع پر پوری امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں،حضرت محمدرسول اللہ ﷺ کی ولادت ِباسعادت تمام جہانوں کیلئے ایک عظیم اور مبارک ترین نعمت ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عید میلا د النبی ﷺکے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ باالخصوص اہل پاکستان کو عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباددیتا ہوں،حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت پوری انسانیت کے لئے باعث سعادت و رحمت ہے،آپﷺ کی تعلیمات نے بنی نوع انسان کو اندھیروں سے نکال کر انسانیت کی معراج تک پہنچا دیا۔

 علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آپﷺ کی ولادت انسانیت پر اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے، آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے،آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر انسان دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی سیاستدان کے قتل کی سازش ، آصف مرچنٹ نے الزامات مسترد کر دیئے

آصف مرچنٹ نے اپنی بے گناہی کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی سیاستدان کے قتل کی سازش ، آصف مرچنٹ نے الزامات مسترد کر دیئے

نیویارک :امریکی سیاستدان کو قتل کرنے کی مبینہ سازش میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کرنے والے پاکستانی شہری آصف رضا مرچنٹ نے نیویارک کی عدالت میں ہونے والی سماعت میں ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

46 سالہ آصف مرچنٹ پر دہشت گردی کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے اور انہوں نے اپنی بے گناہی کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ تاہم جج نے انہیں مقدمے کی سماعت تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

مرچنٹ کو گزشتہ سال جولائی میں ٹیکساس میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت سے وہ بروکلین کے میٹروپولیٹن حراستی مرکز میں قید ہے۔ 

آصف مرچنٹ کے وکیل نے عدالت میں جیل کے حالات پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مرچنٹ کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انہیں مناسب خوراک فراہم نہیں کی جا رہی۔ وکیل کے مطابق مرچنٹ کا وزن تقریباً 9 کلوگرام کم ہو گیا ہے۔

اس معاملے پر پراسیکیوٹر سارہ وِنک نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بیورو آف پرزنز سے رابطہ کریں گی کہ مرچنٹ کو مناسب خوراک ملے۔

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد آصف مرچنٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکہ میں کسی سیاستدان یا امریکی حکومت کے اہلکار کو قتل کرنے کے لیے ایک ہٹ مین کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll