جی این این سوشل

کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری

پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستان ٹیم 21 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، ‏دورے میں 5 ٹی ٹونٹی میچز اور دو ٹیسٹ  میچز کھیلے جائیں گے ۔‏ سیریز میں ایک ٹیسٹ کم کر کے دو ٹی ٹونٹی میچز  بڑھا دیے گئے  ہیں۔  5 ٹی ٹونٹی میچز دو وینیوز بارباڈوس اور گیانا میں کھیلے جا ئیں گے۔‏

ٹی ٹونٹی میچز 27اور 28  بار باڈوس میں ہوں گے۔  31 جو لائی ، یکم اگست اور تین اگست کو ٹی ٹونٹی میچز گیانا میں کھیلے جائیں گے ۔ ‏ ٹیسٹ سیریز سے قبل دو  روزہ پریکٹس میچ گیانا میں ہو گا جب کہ‏ جمیکا میں پہلا ٹیسٹ 12 اور دوسرا ٹیسٹ 20 اگست سے شروع  ہو گا۔

جرم

9 مئی کا واقعہ ریاستی خودمختاری پرحملہ تھا ، وز یر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے  سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوٗے کہا کہ 9 مئی کو  ایک ریڈ لائن کراس کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی  کا  واقعہ   ریاستی  خودمختاری پرحملہ تھا ، وز یر دفاع

سیالکوٹ : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے 9 مئی کے واقعے کو ریاست کی خودمختاری پرحملہ قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔

سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  خواجہ آصٓف نے  کہا کہ 9 مئی کے واقعات سے ریاست کی عملداری کو چیلنج کیاگیا اور ان حملوں میں ملوث شر پسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے گا ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہنے چاہئیں تاہم مخصوص لوگوں سے مذاکرات محض ناکامی کے باعث بنتے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے  سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوٗے کہا کہ 9 مئی کو  ایک ریڈ لائن کراس کی گئی، حملےکی شہادتیں ویڈیو کی صورت میں سامنے آئیں، نظریاتی، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن اس جماعت نے یہ منصوبہ پہلے بنایا اور پاکستان کی سالمیت کے خلاف بہت بڑی سازش کی۔

انہوں نےمزید  کہا کہ شرپسندوں نے منظم سازش اور منصوبہ بندی کے تحت عسکری تنصیبات پرحملے کئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

نامزد گورنر خیبر پختونخوا آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں 4 بجے شام کو منعقد ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نامزد گورنر خیبر پختونخوا آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

پیپلز پارٹی کے نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس مناسبت پر حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں 4 بجے شام کو منعقد ہو گی۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں شرکت کے لئے مہمانوں کو دعوت نامے بھیج دیا گیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا کی حلف برداری کیلئے خصوصی تقریب اور پروٹوکول کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی تھی۔ اس میں بلاول بھٹو کی جانب سے سردار سلیم کو گورنر پنجاب، فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا تعینات کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ اس تجویز پر وزیر اعظم نے اتفاق کر لیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی نان فائلر کی سمز بلاک کرنے کے اقدام کی مخالفت

پی ٹی اے نےکہا کہ سمز بلاک کرنے کے بجا ئے دوسرے قانونی آپشنز پر غور کیا جا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  کی نان فائلر کی سمز بلاک کرنے کے اقدام کی مخالفت

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نان فائلر کی سمز بلاک کرنے کے اقدام کی مخالفت کردی ۔ 

پی ٹی اے نے کہا کہ ہماری اصطلاحات میں اور پمارے نظام میں  ایسا کوئی بھی عمل نہیں ہے ، پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ نئی سم کے اجرا پر کسی بھی شہری پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی جارہی ۔ 

پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں بڑی تعداد میں مرد حضرات کے نام پر نکالی جانے واکی سمز خواتین استعمال کرتیں ہیں تو ایسا کرنا ممکن نہیں ہو گا اس سے ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیلی کام معیشت کو نقصان پہنچے گا ۔ 

پی ٹی اے نےکہا کہ سمز بلاک کرنے کے بجا ئے دوسرے قانونی آپشنز پر غور کیا جا سکتا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll