جی این این سوشل

پاکستان

القادر ٹرسٹ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے دوبادہ تحقیقات شروع

سابق وزیر اعظم کو کیس میں گرفتاری ڈالتے ہوئے شامل تفتیش کیا گیا اور پھر اُن سے پوچھ گچھ ہوئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

القادر ٹرسٹ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے دوبادہ تحقیقات شروع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

احتساب عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جس پر نیب کی تفتیشی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے مقدمے میں شامل تفتیش کرلیا۔

نیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ القادر یونیورسٹی کیس میں گرفتاری کے ساتھ شامل تفتیش کرتے ہوئے ان سے اڈیالہ جیل میں سوالات کئے گئے۔ نیب راولپنڈی کی ٹیم تفتیشی آفیسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار الحسن کی قیادت میں ہونے پانچ بجے اڈیالہ جیل پہنچی، جہاں سابق وزیر اعظم عمران خان کو کیس میں وارنٹ گرفتاری لئے جانے بعد گرفتاری ڈالتے ہوئے شامل تفتیش کیا گیا اور پھر اُن سے پوچھ گچھ ہوئی۔

اس کیس میں بطور ملزمہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کو بھی شامل تفتیش کرتے ہوئے سوال نامہ دے دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اسی کیس نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب اسلام آباد آفس میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بطور ملزمہ پیش ہوئیں۔ نیب ٹیم نے بشریٰ بی بی سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد انہیں 11 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ فراہم کیا گیا جن کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔

واضع رہے کہ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کےوارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے درخواست دائر کی تھی  جس پر احتساب عدالت نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو وارنٹ کی تعمیل کیلئے قانون کے مطابق اقدامات کا حکم دیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد کےجج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، پراسیکیوٹر عرفان بھولا، تفتیشی افسران محسن، وقار الحسن، میاں عمر ندیم اور دیگر پیش ہوئے۔

 

 

تجارت

پاکستان کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.59 فیصد اضافہ

جولائی میں چین کو پاکستان کی برآمدات کاحجم 160.10ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاجو گزشتہ سال جولائی کے 153.74ملین ڈالر سے زیادہ ہے، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی  برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.59 فیصد اضافہ

پاکستان کی سات علاقائی ممالک کو برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.59 فیصد اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک اور ادارہ شماریات کے مطابق افغانستان ، چین ، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، بھارت ، نیپال اور مالدیپ کو جولائی کے دوران پاکستان کی برآمدات کا حجم 339.880 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو ملک کی مجموعی برآمدات 2390.595 ملین ڈالر کا 14.21 فیصد ہے۔

دیگرپڑوسی ممالک کے مقابلے میں چین پاکستانی برآمدات کے حوالے سے سرفہرست ہے۔جولائی میں چین کو پاکستان کی برآمدات کاحجم 160.10ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاجو گزشتہ سال جولائی کے 153.74ملین ڈالر سے زیادہ ہے، جولائی میں افغانستان کو برآمدات کاحجم 88.065 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں بنگلہ دیش کو برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 8.65 فیصد اضافہ ہوا ، جولائی میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو57.86ملین ڈالرز رمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال جولائی میں 53.25ملین ڈالر تھا۔

اسی طرح سری لنکا کو برآمدات کا حجم 32.71 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال جولائی کے 20.46 ملین ڈالرکے مقابلے میں 59.86 فیصد زیادہ ہے۔جولائی میں نیپال کو پاکستانی برآمدات کاحجم 0.21ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال جولائی میں 0.15 ملین ڈالرتھا۔

مالدیپ کو برآمدات 15.51 فیصد اضافے سے گزشتہ سال جولائی کے 0.793 ملین ڈالر سے بڑھ کر رواں سال 0.916 ملین ڈالر ہو گئیں۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں سات علاقائی ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیاد پر51.54 فیصد اضافہ ہوا، جولائی میں سات علاقائی ممالک سے درآمدات پر1.506 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جوگزشتہ سال جولائی میں 994ملین ڈالرتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیدرلینڈ میں مذہبی جماعتوں کے قائدین کے خلاف اسلام مخالف گیرٹ وائلڈرز کے قتل کی ترغیب پر کارروائی

حافظ سعد حسین رضوی اور ڈاکٹر محمد اشرف جلالی کے خلاف مقدمہ ان کی غیرحاضری میں چلایا جارہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیدرلینڈ میں  مذہبی جماعتوں کے قائدین کے خلاف اسلام مخالف گیرٹ وائلڈرز کے قتل کی ترغیب پر کارروائی

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی اور ان کی جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے والے دھڑے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف جلالی کے خلاف ہالینڈ کی ایک اعلیٰ سکیورٹی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا، دونوں پر لوگوں کو مشتعل کرنے اور انتہائی دائیں بازو کے اسلام مخالف ڈچ رہنما گیرٹ وائلڈرز کے قتل کی ترغیب کا الزام ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈچ پراسیکیوٹرز نے 56 سالہ محمد اشرف جلالی پر اپنے پیروکاروں سے وائلڈرز کو قتل کرنے کی ترغیب کا الزام عائد کیا ہے۔ جبکہ سعد رضوی پر پیروکاروں کو وائلڈرز کو قتل کرنے کی ترغیب دینے کا شبہ ہے۔

خیال رہے کہ ڈچ عدالت اس سے پہلے پاکستانی کرکٹر خالد لطیف پر بھی اسی طرح کا مقدمہ چلا کر انہیں سزا سنا چکی ہے۔ دونوں مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ ان کی غیرحاضری میں چلایا جارہا ہے۔

اس حوالے سے وائلڈرز نے کہا کہ ’’اس کیس نے مجھ پر اور میرے خاندان پر بہت زیادہ اثر ڈالا ہے، میں اس عدالت سے ایک مضبوط سگنل بھیجنے کے لیے کہہ رہا ہوں کہ اس ملک میں فتویٰ طلب کرنا ناقابل قبول ہے۔‘

مقدمے کی سماعت ایمسٹرڈیم کے شیفول ہوائی اڈے کے قریب ایک انتہائی محفوظ کورٹ ہاؤس میں ہوئی۔ڈچ حکام نے پاکستان سے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کرنے اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کے لیے قانونی مدد کی درخواست کی۔

تاہم، باہمی قانونی معاونت کے لیے پاکستان کے ساتھ کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے اور دونوں افراد کٹہرے میں پیش نہیں ہوئے۔ نہ ہی کسی آدمی کے پاس قانونی نمائندگی موجود تھی۔

واضح رہے کہ گیرٹ وائلڈرز نے اگست 2018 میں رسول اللہ ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اہتمام کرنے کی کوشش کی تھی۔ جس پر گزشتہ سال ستمبر میں، نیدرلینڈ ججوں نے خالد لطیف کو وائلڈرز کے قتل پر اکسانے کے جرم میں 12 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

پاکستان میں مظاہرے پھوٹ پڑنے کے بعد وائلڈرز نے مقابلہ منسوخ کر دیا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں

پبلک پراسیکیوٹر نے اشرف جلالی کو 14 سال قید کی سزا سنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ سعد رضوی کے خلاف سماعت کا فیصلہ 9 ستمبر کو متوقع ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

8 ستمبر کے جلسے کا مقصدمینڈیٹ کی واپسی اور ملک کو حقیقی آزادی دلانا ہے،عمران خان

9 مئی حکومت کی انشورنس پالیسی ہے، 9 مئی ختم ہوا تو ان کی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائی گی، بانی چیئرمین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

8 ستمبر کے جلسے کا مقصدمینڈیٹ کی واپسی اور   ملک کو حقیقی آزادی دلانا ہے،عمران خان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 8 ستمبر کے جلسے کا مقصدمینڈیٹ کی واپسی اور   ملک کو حقیقی آزادی دلانا ہے، جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے تویہ 9 مئی کا شور مچاتے ہیں، 9 مئی حکومت کی انشورنس پالیسی ہے، 9 مئی ختم ہوا تو ان کی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائی گی۔

اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا 9 مئی کی تحقیقات کرنی ہے تو اس کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، مجھے اغوا کرنے کا جس نے حکم دیا اور جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کی اور 9 مئی کی سازش بھی اسی نے کی ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف امپائرز کو ساتھ ملا کر کھیلا پھر بھی ہارگیا، دوسری پارٹی کو میچ کھیلنے ہی نہیں دیا گیا، پٹن کی رپورٹ ہے کہ یاسمین راشد سے جتوانے کے لیے نواز شریف کو 74 ہزار ووٹ ڈلوائے گئے۔

مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کی حکومت سے بات چیت چل رہی ہے ، ہم بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، بات چیت کو کبھی نہ نہیں کی لیکن بات ان کے ساتھ ہوگی جو با اختیار ہیں، جو ان کو لے کر آئے ہیں، حکومت سے بات کرنا الیکشن میں ان کے ڈاکے کو تسلیم کرنا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے 8 ستمبر کے جلسے کے تین مقاصد ہیں، ایک مقصد چوری کیا ہوا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو واپس کیا جائے، دوسرا مقصد قبضہ گروپ سے ملک کو حقیقی آزادی دلانا ہے اور تیسرا مقصد ملک میں آزاد عدلیہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا پاکستان کے لیے اعزاز ہوگا، اگر چانسلر نہ بن سکا تو بھی کوئی بات نہیں، پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ میں اس مقام تک کوئی نہیں پہنچا جہاں میں پہنچا ہوں، پاکستان میں سب سے بڑا سماجی کارکن میں ہوں، ہم نے دو ہسپتال بنائے، دو یونیورسٹیاں بنائیں اور ایک یونیورسٹی بن رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll