دبئی ایئر شو میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر اور سپر مشاق کی دھوم
طیاروں نے فضا میں شاندار پرواز کر کے رنگ بکھیرے اور فضائی کرتب دکھا کر سیاحوں کو حیرت میں ڈال دیا


پاک فضائیہ کے سپر مشاق اور جے ایف-17 تھنڈر بلاک 3 طیاروں کی دبئی ایئر شو میں شرکت، یہ میگا ایونٹ 13 تا 17 نومبر 2023 تک جاری رہے گا ۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس ایونٹ کے دوران پاک فضائیہ کا جے ایف-17 تھنڈر بلاک 3 طیارہ پہلی دفعہ بین الاقوامی ایئر شو میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا جو کہ پاک فضائیہ کی جانب سے جدت کے حصول اور ہوابازی کی صنعت میں بہترین کارکردگی کے عزم کا عکاس ہے۔
دبئی ائیر شو میں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی خصوصی شرکت نے میگا ایونٹ کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔
پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر اور سپر مشاق نے دبئی ائیر شو میں دھوم مچا دی۔ طیاروں نے فضا میں شاندار پرواز کر کے رنگ بکھیرے اور فضائی کرتب دکھا کر سیاحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔
پاک فضائیہ کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کردہ اس طیارے کی دبئی ایئر شو میں شرکت پاک فضائیہ کی اس طیارے پر مکمل اعتماد کی عکاسی کرتی ہے جو دفاعی صنعت میں خودانحصاری کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا جامع ثبوت ہے۔
ایئر شو میں جےایف-17 تھنڈر کے ساتھ پاک فضائیہ کے سپر مشاق طیارے کی نمائش بھی کی جا رہی ہے جو اپنی غیرمعمولی تربیتی صلاحیتوں اور استعداد کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ قابل اعتماد تربیتی طیارہ پاک فضائیہ کے پائلٹس کی فضائی مہارتوں کو پروان چڑھانے اور ان کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
اپنی شاندار کارکردگی اور بہترین موافقت کی بدولت سپر مشاق طیارہ بین الاقوامی سطح پر ایک قابل اعتماد تربیتی طیارے کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکا ہے۔دبئی ایئر شو دنیا بھر سے ہوابازی کے شائقین، دفاعی شعبے سے منسلک شخصیات اور ہوابازی کی صنعت کے سربراہان کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کے مشاہدے اور عالمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
پاک فضائیہ کی اس ایئر شو میں شرکت اس کی جانب سے بین الاقوامی تعاون کو تقویت دینے کے ساتھ علاقائی استحکام کو فروغ دینے، قیام امن اور ہوا بازی کی صنعت میں ایک ذمہ دار عالمی شرکت دار کی حیثیت سےاپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، امداد کے منتظر 13 افراد سمیت 36 فلسطینی شہید
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: دبئی اور ابوظبی میزبانی کریں گے، پاک-بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
- 6 گھنٹے قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل: پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 196 رنز کا ہدف دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان اور کرغزستان کا کرپٹو اور بلاک چین کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 10 گھنٹے قبل
چیک با ؤنس کیس میں سلیمان شہباز کو ریلیف ، مقدمہ معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
- 8 گھنٹے قبل

توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب گواہ کا بیان قلم بند
- 10 گھنٹے قبل

ایرانی صدر وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے
- 9 گھنٹے قبل

پاک بھارت 7 مئی کی فضائی جھڑپ:پاک فضائیہ کی کارروائی کی تفصیلات جاری
- 11 گھنٹے قبل

علیمہ خان کا مشعال یوسفزئی کے سینیٹر منتخب ہونے پر اعتراض: فیصلہ میرٹ کے خلاف ہے
- 11 گھنٹے قبل

کل جماعتی حریت کانفرنس کی 5 اگست کو مکمل ہڑتال کی کال، بھارتی اقدامات مسترد
- 6 گھنٹے قبل

چینی بحران: حکومتی قیمت نظرانداز، ملک بھر میں چینی 200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی
- 6 گھنٹے قبل