جی این این سوشل

پاکستان

دہشت گردی کی روک تھام کے لئے فوری اور جامع پالیسی سازی کی ضرورت ہے، رہنما مسلم لیگ ن

جائزہ لینا ہوگا کہ دہشتگردی میں اضافہ کیوں ہوا، اسحاق ڈار

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دہشت گردی کی روک تھام کے لئے فوری اور جامع پالیسی سازی کی ضرورت ہے، رہنما مسلم لیگ ن
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سینیٹ میں قائد ایوان اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان شروع کیا گیا، آپریشن ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد مکمل کیا گیا، ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لئے فوری اور جامع پالیسی سازی کی ضرورت ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قوم کو اعتماد میں لیے بغیر سینکڑوں دہشت گردوں کو چھوڑ دیا گیا، وہ کون تھا جو قوم کی تقدیر سے کھیلتا تھا، جائزہ لینا ہوگا کہ دہشتگردی میں اضافہ کیوں ہوا۔

سینیٹر اسحق ڈار نے کہا کہ 2014 میں آرمی پبلک سکول پر حملے میں معصوم بچے شہید ہوئے، پوری قوم غمزدہ تھی، تمام سیاسی جماعتوں کو متحد کیا گیا، دھرنے والوں کو بھی اس میں شامل کیا گیا، پشاور میں تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے متحد تھیں، 2012 کے انتخابات سے قبل ملک کو معیشت، دہشت گردی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل کا سامنا تھا،

اس وقت دہشت گردی عروج پر تھی، آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد سیاسی جماعتوں اور متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے نیشنل ایکشن پلان وضع کیا گیا جس کا مقصد ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نیشل ایکشن پلان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہم اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں کرنے دیں گے، دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب شروع کی گئی، عسکری اور سیاسی قیادت کا موقف یکساں تھا، اس کے لئے بجٹ دیا گیا، ملک میں رد الفساد پر عمل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی آمد و رفت روکنے کے لئے سرحد پر باڑ لگائی گئی، ہمیں اپنی غلطیوں کا ادراک کرنا ہو گا، دہشت گردی سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے، حکومت اس حوالہ سے جامع اور ٹھوس منصوبہ بندی کر کے ایوان میں پیش کرے، ہمیں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لینا ہو گا، حکومت سے اچھے کاموں میں تعاون کریں گے، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نےنگران حکومت کو با اختیار بنایا ہے۔

قائد خزب اختلاف شہزاد وسیم نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے سرحد پار سے ملتے ہیں، اسلحہ وہ استعمال ہو رہا جو امریکی افواج پیچھے چھوڑ کر گئیں۔

 

جرم

امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی لاہور میں فائرنگ سے ہلاک

فائرنگ سے جاوید بٹ کی بیوی زخمی جبکہ بیٹی محفوظ رہی، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی لاہور میں فائرنگ سے ہلاک

امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی لاہور میں فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب محمد جاوید بٹ کی کار پر فائرنگ ہوئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ مقتول کی بیوی فائر لگنے سے زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔

گاڑی میں سوار مقتول جاوید بٹ کی بیٹی محفوظ رہی۔ مقتول جاوید بٹ امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.59 فیصد اضافہ

جولائی میں چین کو پاکستان کی برآمدات کاحجم 160.10ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاجو گزشتہ سال جولائی کے 153.74ملین ڈالر سے زیادہ ہے، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی  برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.59 فیصد اضافہ

پاکستان کی سات علاقائی ممالک کو برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.59 فیصد اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک اور ادارہ شماریات کے مطابق افغانستان ، چین ، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، بھارت ، نیپال اور مالدیپ کو جولائی کے دوران پاکستان کی برآمدات کا حجم 339.880 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو ملک کی مجموعی برآمدات 2390.595 ملین ڈالر کا 14.21 فیصد ہے۔

دیگرپڑوسی ممالک کے مقابلے میں چین پاکستانی برآمدات کے حوالے سے سرفہرست ہے۔جولائی میں چین کو پاکستان کی برآمدات کاحجم 160.10ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاجو گزشتہ سال جولائی کے 153.74ملین ڈالر سے زیادہ ہے، جولائی میں افغانستان کو برآمدات کاحجم 88.065 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں بنگلہ دیش کو برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 8.65 فیصد اضافہ ہوا ، جولائی میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو57.86ملین ڈالرز رمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال جولائی میں 53.25ملین ڈالر تھا۔

اسی طرح سری لنکا کو برآمدات کا حجم 32.71 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال جولائی کے 20.46 ملین ڈالرکے مقابلے میں 59.86 فیصد زیادہ ہے۔جولائی میں نیپال کو پاکستانی برآمدات کاحجم 0.21ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال جولائی میں 0.15 ملین ڈالرتھا۔

مالدیپ کو برآمدات 15.51 فیصد اضافے سے گزشتہ سال جولائی کے 0.793 ملین ڈالر سے بڑھ کر رواں سال 0.916 ملین ڈالر ہو گئیں۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں سات علاقائی ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیاد پر51.54 فیصد اضافہ ہوا، جولائی میں سات علاقائی ممالک سے درآمدات پر1.506 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جوگزشتہ سال جولائی میں 994ملین ڈالرتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شاہراہ قراقرم اپر مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 3 مسافر جاں بحق

راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس اپر کوہستان کے علاقے داسو میں حادثے کا شکار ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہراہ قراقرم اپر  مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 3 مسافر جاں بحق

شاہراہ قراقرم اپر کوہستان میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 3 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس اپر کوہستان کے علاقے داسو میں حادثے کا شکار ہو گئی ، ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپر کوہستان مختیار احمد نے بتایا کہ بس بڑے پتھروں کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دو جاں بحق ہونے والوں کا تعلق گلگت بلتستان سے اور ایک کا راولپنڈی سے ہے۔

دوسری جانب ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں موسلادھار بارش کے باعث  شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بلاک ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll