جی این این سوشل

پاکستان

حلف اٹھا کر کہتا ہوں کہ مجھے کسی نے پریس کانفرنس کرنے کا نہیں کہا، پرویز الہیٰ

شریف برادران پاؤں پڑ کر یا کچھ بھی کر کے جیتنا چاہتے ہیں، صدر پاکستان تحریک انصاف

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حلف اٹھا کر کہتا ہوں کہ مجھے کسی نے پریس کانفرنس کرنے کا نہیں کہا، پرویز الہیٰ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کورٹ پیشی کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حلف اٹھا کر کہتا ہوں کہ مجھے کسی نے پریس کانفرنس کرنے کا نہیں کہا، شریف برادران کو اب کچھ نہیں ملنا ان کو ملک بھر سے تو دور لاہور سے بھی امیدوار نہیں مل رہے۔ شریف برادران پاؤں پڑ کر یا کچھ بھی کر کے جیتنا چاہتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی میرے ساتھ والے سیل میں ہیں 

 پی ٹی آئی کے صدر پرویزالہیٰ کو پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد لاہور ضلع کچہری میں پیش کیا گیا۔اینٹی کرپشن کی جانب پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی اور انہیں ملاقات کی اجازت بھی دے دی۔

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ خلف اٹھا کر کہتا ہوں کہ مجھے آج تک کسی نے پریس کانفرنس کا نہیں کہا، سارے ادارے ہمارے اپنے ہیں سب کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی میرے ساتھ والے سیل میں ہیں، بہت سے لوگ ان سے ملاقات کےلئے آتے ہیں۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ سپریم کورٹ کے کہنے پر ملی ہے اب الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے کیونکہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی۔اس الیکشن میں دھاندلی کا کوئی چانس نہیں، کسی نے کوشش کی تو عوام ڈبوں پر بیٹھ جائیں گے۔ شریف برادران کو اب کچھ نہیں ملنا ان کو ملک بھر سے تو دور لاہور سے بھی امیدوار نہیں مل رہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو اتنے ووٹ پڑیں گے جس کی کوئی حد نہیں۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہمیشہ ہی اچھے تعلقات رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔لکھ کر دیتا ہوں کہ شیخ رشید پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

پاکستان

ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہدا ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

یوم دفاع کے موقع پر آج شہر شہر تقریبات  منعقد ہوں گی  اور 1965 کی جنگ میں  وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہدا ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

وطن کی حفاظت کے لیے تجدید عہد وفا کا دن آج منایا جائے گا ، ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہدا ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ 

 6ستمبر 1965 کو ازلی دشمن نے ناپاک سازش کی بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بین الاقوامی سرحد عبور کی دشمن فوج نے لاہور کی طرف اپنے ناپاک قدم بڑھائے ، افواج پاکستان کے بہادر جوان سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے پاک فوج کے افسروں،جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دشمن کا حملہ ناکام بنایا ۔  

یوم دفاع کے موقع پر آج شہر شہر تقریبات  منعقد ہوں گی  اور 1965 کی جنگ میں  وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اجلاس منعقد

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عوامی رابطے بہتر بنانے کیلئے افسروں کو کھلی کچہریاں لگانے کا حکم دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب  کی زیر صدارت کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اجلاس منعقد

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں ساڑھے چار گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزراء،ارکان اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عوامی رابطے بہتر بنانے کیلئے افسروں کو کھلی کچہریاں لگانے کا حکم دیا۔ سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر کو سکولوں اور ہسپتالوں کے متواتر وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔ڈیرہ غازی خان کے ارکان اسمبلی نے روٹی اورآٹا سستا کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے اورارکان اسمبلی نے فیلڈ ہسپتالوں اور کلینک آن وہیل پراجیکٹ کو سراہا۔ چیف منسٹر انیشیٹوز پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی جی خان میں روٹی، آٹا اور سبزیوں کے نرخ دریافت کئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نکاسی آب میں بہتری کیلئے پنجاب بھر میں واسا قائم کریں گے۔دفاتر میں جو لوگ کام نہیں کرتے، ان سے نجات حاصل کرلی جائے۔

ڈورن کے ذریعے صفائی کے عمل کی ڈیجیٹل نگرانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بس اڈے پر مسافروں کی سہولت کے پیش ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ کسان کارڈ پراجیکٹ میں کاشتکاروں کی دلچسپی قابل قدر ہے۔ شہروں  میں مویشی رکھنے کی ممانعت ہے۔ جانور باہر منتقل کئے جائیں۔ سڑکوں میں پڑے گڑھے فوری طور پر مرمت کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شہروں میں ویران اور بنجر ایریاز پر شجرکاری کی جائے۔ پولیس اور انتظامیہ کا اصل فیڈ بیک عوام کے ذریعے سامنے آتا ہے۔ پولیس افسران خود فون کرکے عوام سے مسائل کے حل کے بارے میں دریافت کریں۔ انہوں نے کہاکہ کرائم سے نمٹنے کیلئے پوری تیاری ہونی چاہیے۔ یکساں ڈیزائن کی ریڑھیوں کو مقررہ مقام پر رہنے کا پابند بنا یا جائے۔ ”ستھرا پنجاب“پر پیش رفت کا جائزہ،ارکان اسمبلی نے تجاویز پیش کیں۔ڈی جی خان میں ایجوکشن رینکنگ اور ہیلتھ انڈیکیٹر کا بھی جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہسپتالوں سے ادویات کی چوری اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری کی شکایات پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہسپتالوں سے میڈیسن چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ فنکشنل واٹر فلٹر یشن پلانٹ سٹریٹ لائٹس کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے آگاہ کیاگیا۔آر پی او ڈیرہ غازی خان نے امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے جرائم میں کمی کے رحجان کو سراہا۔سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات،وزیر معدنیات شیر علی گورچانی،ایم پی اے ثانیہ عاشق،معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل،اے سی ایس ساؤتھ فواد ربانی،اے آئی جی کامران خان،سیکرٹری سکولز،کمشنر،آر پی او اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

جرمن پولیس نے اسرائیلی قونصلیٹ کے نزدیک آتشیں ہتھیار لے کر چلنے والے شخص کو گولی مار دی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیانات میں میونخ پولیس نے بتایا کہ جس شخص کو گولی ماری گئی تھی وہ اسپتال میں زیرِعلاج ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جرمن پولیس نے اسرائیلی قونصلیٹ کے نزدیک آتشیں ہتھیار لے کر چلنے والے شخص کو گولی مار دی

جرمن پولیس نے میونخ میں اسرائیلی قونصلیٹ کے نزدیک آتشیں ہتھیار لے کر چلنے والے شخص کو گولی مار دی۔ یہ شخص شدید زخمی ہوا۔ کیرولِنین پلیٹز نامی علاقے میں ایک عجائب گھر اور ایک تحقیقی ادارہ بھی قائم ہے۔ عجائب نازی جرمنی کا ڈاکیومینٹیشن سینٹر ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیانات میں میونخ پولیس نے بتایا کہ جس شخص کو گولی ماری گئی تھی وہ اسپتال میں زیرِعلاج ہے۔ کسی اور مشتبہ ملزم کا سراغ نہیں ملا۔

دی ایسوسی ایٹیڈ پریس نے اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا تب قونصلیٹ بند تھا اور اسٹافرز میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll