ملک ریاض اور ان کے اہلخانہ کے نام پر 20 ملین پاؤنڈ آئے لیکن ان کو انکوائری میں بھی نہیں بلایا گیا جبکہ عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، وکیل عمران خان


چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر ایک دھیلے کی کی کرپشن نہیں، ملک ریاض اور ان کے اہلخانہ کے نام پر 20 ملین پاؤنڈ آئے لیکن ان کو انکوائری میں بھی نہیں بلایا گیا جبکہ عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
راولپنڈی میں پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج احتساب عدالت کے جج کے سامنے پی ٹی آئی چیئرمین اور بیگم بھی پیش ہوئیں۔ سماعت کے دوران دو دن ریمانڈ کی بات کی گئی، پراسیکیوٹر نے کہا مناسب وقت نہیں مل سکا۔
ہم نے کہا کہ یہ آج کی بات نہیں ہے کہ کابینہ کا متفقہ فیصلہ تھا۔ 190 ملین پاؤنڈ میں برطانیہ کرائم ایجنسی نے براہ راست پیسے بھیجے تھے۔ القادر ٹرسٹ کا پیسہ پی ٹی آئی چیرمین اور بشری بی بی کے اکاؤنٹ میں نہیں گیا۔ القادر ٹرسٹ میں ملک ریاض کی جانب سے زمین دی گئی جو ٹرسٹ ڈیڈ میں لکھا گیا۔
عمران خان نے عدالت میں بڑا بیان دے دیا!
— GNN (@gnnhdofficial) November 17, 2023
عمران خان پر ایک دھیلے کی کرپشن نہیں، پراسیکیوٹربھی مان گئے!
لطیف کھوسہ نے جیل سے نکلتے ہی خبر سنا دی! pic.twitter.com/J0eNVtTZ0n
انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی آج بھی موجود ہے، نیب اس سے قبل 190 پاؤنڈ ریکوری پر بڑا فخر محسوس کرتی رہی۔ سال 2020 میں اس کیس کو بند کر دیا گیا، حکومت جانے کے بعد دوبارہ کیس کھول دیا گیا۔ نیب نے کیس کو داخل دفتر کر دیا جس پر انکوائری افسر نے کہا کسی وقت بھی انکوائری کھولی جا سکتی ہے۔
منگل تک نیب کی ٹیم کو کہا گیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین سے تفتیش اڈیالہ جیل میں کی جائے گی۔ کیس میں ملک ریاض، بیٹی، بیٹے کے نام پر 20 ملین پاؤنڈ آئے لیکن ان کو نہیں بلایا گیا۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں کسی کو نہیں بلایا گیا صرف پی ٹی آئی چیئرمین کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اب کیس کی سماعت منگل کو دن 2 بجے تک ملتوی کی گئی ہے۔ بشری بی بی کی قبل از گرفتاری درخواست پر بھی سماعت منگل کو ہو گی۔ چیئرمین نیب نے بشری بی بی کے کوئی وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago




