اقوامِ متحدہ کی امداد کی ترسیل دوبارہ معطل ہونے سے ہزاروں بھوکے اور بے گھر فلسطینیوں کے مصائب مزید بڑھ گئے ہیں


جمعہ کو ایندھن کی قلت اور مواصلاتی بندش کی وجہ سے غزہ کو اقوامِ متحدہ کی امداد کی ترسیل دوبارہ معطل کر دی گئی جس سے ہزاروں بھوکے اور بے گھر فلسطینیوں کے مصائب مزید بڑھ گئے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج کی انکلیو میں حماس کے عسکریت پسندوں سے لڑائی جاری ہے۔ اقوامِ متحدہ کے عالمی غذائی پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے کہا کہ خوراک کی فراہمی کی کمی کی وجہ سے عام شہریوں کو فوری طور پر فاقہ کشی کے امکان کا سامنا ہے۔
مریضوں اور بے گھر لوگوں کی وجہ سے پرہجوم اور کام جاری رکھنے کے لیے جدوجہد کرتا ہوا ہسپتال اس ہفتے عالمی تشویش کی ایک بڑی وجہ بنا ہوا ہے۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ حماس نے اسلحہ اور گولہ بارود ذخیرہ کر رکھا ہے اور اس نے الشفاء جیسے ہسپتالوں کے نیچے سرنگوں کے نیٹ ورک میں یرغمالیوں کو رکھا ہوا ہے اور مریضوں اور وہاں موجود پناہ گزینوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ حماس اس الزام کی تردید کرتی ہے۔
اقوامِ متحدہ نے کہا کہ ایندھن کی قلت اور مواصلاتی بندش کی وجہ سے جمعہ کو سرحد پار سے کوئی امدادی کارروائی نہیں ہوئی، امدادی سامان کی تقسیم کے لیے ایندھن کی کمی کی وجہ سے جمعرات کو مسلسل دوسرے دن کوئی امدادی ٹرک غزہ نہیں پہنچا۔ ڈبلیو ایف پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنڈی میک کین نے کہا کہ تقریباً پوری آبادی کو خوراک کی امداد کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا، "غزہ میں خوراک اور پانی کی سپلائی عملاً نہ ہونے کے برابر ہے اور اشد ضروری امداد کا صرف ایک حصہ سرحدوں سے پہنچ رہا ہے۔ میک کین نے کہا کہ موسم سرما کے تیزی سے قریب آنے، غیر محفوظ اور پرہجوم پناہ گاہوں اور صاف پانی کی کمی کے باعث شہریوں کو فاقہ کشی کے فوری امکان کا سامنا ہے۔
جنگ اپنے ساتویں ہفتے میں داخل ہونے والی ہے اور بین الاقوامی سطح پر جنگ بندی یا کم از کم انسانی بنیادوں پر تؤقف کے مطالبات کے باوجود کسی بھی طرح اس کے تھمنے کے آثار نظر نہیں آتے۔ یہ تنازعہ 7 اکتوبر کو حماس کے عسکریت پسندوں کے سرحد پار چھاپے سے شروع ہوا تھا جس میں ریاست کی 75 سالہ تاریخ کے خطرناک ترین دن میں تقریباً 1,200 اسرائیلی ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق 11 ہزار سے زیادہ فلسطینی جن میں سے کم از کم 4,700 بچے ہیں، اب تک حماس کے زیرِ اقتدار غزہ پر اسرائیل کے جوابی فوجی حملے میں ہلاک ہو چکے ہیں - یہ تعداد حالیہ برسوں میں تنازعات کی گذشتہ جھڑپوں کے ہلاک شدگان سے کہیں زیادہ ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل





