جی این این سوشل

پاکستان

گوادر بندرگاہ بہت جلد سمندری راستے سے تجارت کا ایک بڑا مرکز ہوگا، نگران وزیر اعظم

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے گوادر شپنگ کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گوادر بندرگاہ بہت جلد  سمندری راستے سے تجارت کا ایک بڑا مرکز ہوگا، نگران وزیر اعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ مستقبل قریب میں سمندری راستے سے تجارت کا ایک بڑا مرکز ہوگا، حکومت گوادر بندرگاہ میں صنعتوں کے قیام اور صنعتی علاقوں سے مواصلاتی روابط کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے،گوادر کے مقامی لوگوں کو روزگار اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی گوادر بندرگاہ کی ترقی کیلئے کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے گوادر شپنگ کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں وفد نے وزیرِ اعظم کو درخواست کی کہ گوادر بندرگاہ کو مکمل فعال بنانے کیلئے ابتدائی طور پر سرکاری کارگو کا کچھ حصہ گوادر بندرگاہ سے پاکستان در آمد کیا جائے۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو اس حوالے سے ایک جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  گوادر بندرگاہ مستقبل قریب میں سمندری راستے سے تجارت کا مرکز ہوگا، حکومت گوادر بندرگاہ میں صنعتوں کے قیام اور صنعتی علاقوں سے مواصلاتی روابط کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے، گوادر کے مقامی لوگوں کو روزگار اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی سی پیک کی اس اہم بندرگاہ کی ترقی کیلئے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ گوادر میں فشریز کی صنعت کو جدت دی جائے، ماہی گیروں کو جدید مشینری، کشتیوں میں انجن و نیویگیشن آلات اور بین الاقوامی سطح پر رائج معیار کے مطابق مچھلی پکڑنے کے طریقہ کار کیلئے پیشہ وارانہ تربیت دی جا رہی ہے، گوادر سے فشریز کے شعبے میں برآمدات کی وسیع استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔ 

وزیرِ اعظم نے وفد کو ان کے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے وزیرِ اعظم کو گوادر میں ماہی گیروں کے مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ وفد نے حکومت کے ماہی گیروں کو روزگار کی فراہمی، پیشہ وارانہ تربیت اور گوادر کے مجموعی طور پر مسائل کے حل کیلئے اقدامات کی تعریف کی۔

تجارت

پا کستان اسٹیٹ آئل بری طرح مالی بحران کا شکار

 ذرائع پی ایس او نے بتایا کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی نے 506 ارب روپے ایل این جی کی مد میں ادا کرنا ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پا کستان  اسٹیٹ آئل بری طرح مالی بحران کا شکار

پی ایس او کا مالی بحران سنگین ہوگیا ہےاور مجموعی واجبات 781 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔  

ذرائع پی ایس اوکے مطابق پی ایس او کے مختلف سیکٹر پر مجموعی واجبات 781 ارب روپے پر پہنچ گئے، جبکہ درآمدی آر ایل این جی کا بل سب سے بڑا چینلج ہے، جو کہ 506 ارب روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

 ذرائع پی ایس او نے بتایا کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی نے 506 ارب روپے ایل این جی کی مد میں ادا کرنا ہیں، اس کے علاوہ پاور سیکٹر پر واجبات 186 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔

ذرائع پی ایس اوکے مطابق پی آئی اے نے پی ایس او کو 28 ارب 75 کروڑ روپے ادا کرنا ہیں، جبکہ ایک ماہ میں پی ایس او کو واجبات میں سے صرف 10 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

چیمپئنز لیگ ون ڈے کپ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی

پلے آف مرحلے کے ٹکٹ 200 روپے اور 300 روپے میں دستیاب ہوں گے ،فائنل کے لئے ٹکٹ 300 اور 400 روپے میں خریدے جا سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز لیگ ون ڈے کپ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی

فیصل آباد :فیصل آباد میں چیمپئنز لیگ ون ڈے کپ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی ،12 سے 22 ستمبر تک جنرل اور فرسٹ کلاس انکلوژر میں داخلہ مفت ہوگا ۔ 

تفصیلات کےمطابق  چیمپئنز ون ڈے کپ 29 ستمبر تک اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ،ٹکٹس پی سی بی کی آفیشل ویب سائیٹ پر آن لائن بھی دستیاب ہیں ،24 سے27 ستمبر تک  چیمپئنز لیگ کا پلے آف مرحلہ کھیلا جائے گا۔  

پلے آف مرحلے کے ٹکٹ 200 روپے اور 300 روپے میں دستیاب ہوں گے ،فائنل کے لئے ٹکٹ 300 اور 400 روپے میں خریدے جا سکتے ہیں ،وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 500 اور 600 روپے میں دستیاب ہوں گے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا بطور ہولی وڈ پروڈیوسر ڈیبیو

خوراک کی تلاش میں سمندر کی تہہ تک پہنچنے والی غوطہ خور کوریا کی خاتون کی کہانی پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا بطور ہولی وڈ پروڈیوسر ڈیبیو

پاکستان کے شہر سوات سے تعلق رکھنے والی اورعالمی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے فلم ”دی لاسٹ آف دی سی ویمن“ نامی دستاویزی فلم سے بطور ہولی وڈ پروڈیوسر ڈیبیو کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی مذکورہ دستاویزی فلم کو ان کی پروڈکشن کمپنی ”ایکسٹرا کریکیولر“ نے تیار کیا ہے،اسی  کے تحت ملالہ دیگر فلمیں بھی بنائیں گی۔

خوراک کی تلاش میں سمندر کی تہہ تک پہنچنے والی غوطہ خور کوریا کی خاتون کی کہانی پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ، مذکورہ دستاویزی فلم کو ملالہ کے ساتھ امریکی اور کورین پروڈیوسرز نے بھی پروڈیوس کیا ہے ، اس کی ہدایات کورین فلم ساز نے ہی دی ہے۔

فلم’دی لاسٹ آف دی سی ویمن’ کو امریکا کی اسٹریمنگ ویب سائٹ ایپل ٹی وی پلس پر ریلیز کیا جائے گا ، ’دی لاسٹ آف دی سی ویمن‘ کو آئندہ ماہ 11 اکتوبر کو ٹی وی پر ریلیز کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے ستمبر 2022 میں اپنی فلم پروڈکشن کمپنی کو متعارف کرایا تھا اور ساتھ یہ بھی  تصدیق کی تھی کہ وہ نیٹ فلیکس اور ایپل ٹی وی سمیت دیگر اسٹریمنگ ویب سائٹس کے لیے فلمیں اور خصوصی طور پر دستاویزی فلمیں تیار کریں گی۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll