جی این این سوشل

پاکستان

وزارت توانائی کوانسداد بجلی چوری مہم کے ذریعے 46 ارب روپے کی وصولی، نگران وزیر اعظم

تمام سرکاری افسران کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے اس قومی مقصد کے لئے دن رات کام کیا، انوار الحق کاکڑ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزارت توانائی کوانسداد بجلی چوری مہم کے ذریعے 46 ارب روپے کی وصولی، نگران وزیر اعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وزیراعظم انوار الحق نے کہا ہے کہ پاور ڈویژن اور وزارت توانائی نے اپنی 53 روزہ انسداد بجلی چوری مہم کے ذریعے 46 ارب روپے کی وصولی کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ انسداد بجلی چوری کی 53 روزہ مہم میں 46 ارب روپے کی وصولی ہوئی۔

ہم ان تمام سرکاری افسران کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے اس قومی مقصد کے لئے دن رات کام کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ادارے کے افسران نے قومی مقصد کیلئے دن رات کام کیا۔

تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں 1400 روپے اضافے 2 لاکھ 63 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 1200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 25 ہزار 908 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں مسلسل 2 روز کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 100روپے ہوگئی تھی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 24 ہزار 708 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ سونے کی قیمت میں 22 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2503 ڈالر کی سطح پر آ گئی تھی۔

 بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2518 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کار ساز ٹریفک حادثہ، لواحقین کے اہل خانہ سے معاملات طے، ملزمہ نتاشہ کی ضمانت منظور

نتاشہ کے اہلخانہ نے آمنہ کے اہلخانہ کو ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد دیت کے طور پر رقم ادا کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کار ساز ٹریفک حادثہ، لواحقین  کے اہل خانہ سے  معاملات طے، ملزمہ نتاشہ کی ضمانت منظور

کارساز حادثہ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کراچی شرقی کی عدالت نے ملزمہ نتاشہ دانش کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے ملزمہ کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، اس سے قبل عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

کارساز حادثے کی ملزمہ کی درخواست ضمانت پر وکیل نے دلائل مکمل کر لیے تھے۔ سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ ذہنی مریضہ ہے، اگست 2005 سے اس کا علاج چل رہا ہے، ملزمہ کے پاس یو کے کا ڈرائیونگ لائسنس ہے جو پاکستان میں 6 ماہ تک کارآمد ہے، ہلاک ہونے والوں کے ورثاء نے اللہ کے نام پر معاف کر دیا ہے۔

مدعی مقدمہ کے وکیل نے سماعت کے دوران نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کروا دیئے، پہلے عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ کی ضمانت منظور کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نتاشہ کے اہلخانہ نے آمنہ کے اہلخانہ کو ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد دیت کے طور پر رقم ادا کر دی، رقم کی ادائیگی پے آرڈر کے ذریعے کی گئی جبکہ آمنہ کے کسی رشتے دار کو کمپنی میں ملازمت بھی دی جائے گی۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ بھی ملزمہ کی صلح ہو گئی ہے اور زخمیوں کو الگ سے رقم ادا کر دی گئی۔ فریقین کے درمیان دیت کا معاہدہ شرعی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، ج

حادثے میں جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی کے ورثا کی جانب سے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ جمع کرایا جائے گا، این او سی حادثے میں جاں بحق ہونے والے عمران عارف کی اہلیہ کی جانب سے جمع کرایا جائے گا۔ عمران عارف کے بیٹے اسامہ عارف اور بیٹی کی جانب سے بھی این او سی جمع کرائے جائیں گے۔

حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ ہمارے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ہم نے ملزمہ کو معاف کر دیا ہے، ہم نے اللہ کے نام پر معاف کیا ہے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔

متاثرہ فیملی کے حلف نامے میں کہا گیاہے کہ ملزمہ کو ضمانت دینے پر ہمین کوئی اعتراض نہیں ہے، جو حادثہ ہوا تھا وہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا، ہم نے بغیر کسی دباؤ کہ یہ سرٹیفکیٹ دیا ہے، ہم نے حلف نامے میں جو کچھ کہا ہے بالکل درست کہا ہے۔

یاد رہے کہ 20 اگست کو کارساز روڈ کر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے  تھے، حادثے میں جاں بحق ہونے والی آمنہ عارف گھر میں سب سے چھوٹی اور  لاڈلی تھی، والد نے اسے پاپڑ فروخت کر کے تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا تھا۔

حادثے کے بعد پولیس نے خاتون ملزمہ کو حراست میں لے لیا تھا اور بعد ازاں خاتون ملزمہ کی میڈیکل رپورٹس میں آئس نشے کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا عید میلادالنبی کے موقع پر 17 ستمبر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا عید میلادالنبی  کے موقع پر 17 ستمبر  ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

حکومت پاکستان نے نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یومِ ولادت 12 ربیع الاول کے موقع پر 17 ستمبر 2024 بروز منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ’17 ستمبر 2024 کو عید میلاد النبی (12 ربیع الاول 1446 ہجری) کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی‘۔

یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یومِ ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll