وہاب ریاض دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی ٹیم کا انتخاب کریں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو قومی مینز کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔
وہاب ریاض 14 دسمبر سے 7 جنوری تک آسٹریلیا میں ہونے والی 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز اور نیوزی لینڈ میں 12 سے 21 جنوری تک ہونے والی 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا انتخاب کریں گے۔
Former Pakistan fast bowler Wahab Riaz has been appointed as the chief selector of the national men’s selection committee.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 17, 2023
Read more ➡️ https://t.co/3uhDwHUhIB pic.twitter.com/567fXkwQOa
وہاب ریاض نے 2008 میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور 27 ٹیسٹ ،91 ون ڈے اور 36ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر237 وکٹیں حاصل کیں اور 1200 رنز بنائے۔ وہ تین عالمی کپ کھیل کر ان مقابلوں میں 35 وکٹوں کے ساتھ پاکستان کے دوسرے سب سے کامیاب بولر رہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس ذمہ داری کے لیے ان پر اعتماد کیا۔
Wahab Riaz opens up about his appointment as chief selector and outlines his priorities in this role ?️?
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 17, 2023
More details ➡️ https://t.co/3uhDwHUhIB pic.twitter.com/qfuv0Y9Bdm
وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ ان کی سب سے بنیادی توجہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اہمیت دیتے ہوئے آل راؤنڈ اسکواڈز کا اعلان کیا جائے، وہ کھلاڑیوں کی رائے جاننے کے لیے ہمیشہ دستیاب ہیں۔

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، حکومت نے ایک ساتھ 3 چھٹیوں کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

سانحہ کار ساز کو 18 برس بیت گئے ، المناک واقعے کے زخم آج بھی تازہ
- 4 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات،علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
وزیر دفاع کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد آج دوحہ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کرے گا،دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

بنوں: پولیس کی بروقت کارروائی ، چوکی پر فتنۃ الخوارج کی حملے کی کوشش ناکام، 3خارجی جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
گزشتہ روز بڑے اضافےکے بعد سوناآج اچانک ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع ،جلسے ،جلوسوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد
- ایک گھنٹہ قبل

سرحدی کشیدگی کے باعث طورخم بارڈر ساتویں روز بھی بند، دو طرفہ تجارت معطل، اشیاء خراب ہونے لگیں
- 5 گھنٹے قبل

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم محمد عثمان کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا
- 5 گھنٹے قبل

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بناد یا، 4 خارجی جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل
اسلام آبادسمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے کئی اضلاع میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ
- 6 گھنٹے قبل