جی این این سوشل

پاکستان

ہماراکوئی سیاسی مخالف نہیں ،ہمارا مخالف مہنگائی اور بے روز گاری ہے ،بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ یہ ووٹ کی عزت کرنا اور گورننس کرنا نہیں جانتے یہ وہ ہیں جو مہنگائی لیگز بن چکے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہماراکوئی سیاسی مخالف نہیں ،ہمارا مخالف مہنگائی اور بے روز گاری ہے ،بلاول بھٹو
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی اور ملسم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ووٹ کی عزت کرنا اور گورننس کرنا نہیں جانتے، یہ وہ ہیں جو مہنگائی لیگز بن چکے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ شخص جو مسلط کیا گیا اس نے نوجوانوں کو بتایا لیڈر کی نشانی یوٹرن لینا ہے، عوام کو سمجھائیں کہ یوٹرن لینا لیڈر کی نہیں بلکہ بزدل کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پیپلز پارٹی کا کوئی ایسا سیاسی مخالف نہیں جس کا نام لے سکوں، میرے مخالف یہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت ہے، ہمیں موقع ملے تو خدمت کریں اور عوام کو مہنگائی کے سونامی سے بچائیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کو کبھی بھی لیول پلیئنگ فلیڈ نہیں ملی مگر پھر بھی وہ انتخابات جیتی۔

انہوں نے سنہ 1988 اور 2008 کے عام انتخـابات کا خاص طور پر حوالہ دیا ۔

یاد رہے سنہ 1988 میں بلاول بھٹو کی والدہ بے نظیر بھٹو 35 برس کی عمر میں پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں۔

بے نظیر بھٹو کے خلاف نواز شریف کی جماعت سمیت متعدد سیاسی جماعتوں پر مشتمل ایک انتخابی اتحاد ”آئی جے آئی“ تشکیل دیا گیا تھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ سنہ 2024 کے الیکشن میں کسی بھی آئی جے آئی کا حصہ نہیں بنیں گے اور وہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان

سفر کٹھن ہے لیکن ناممکن نہیں، منزل تک ضرور پہنچیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سفر کٹھن ہے لیکن ناممکن نہیں، منزل تک ضرور پہنچیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی معیشت کو درست سمت میں آگے بڑھانے کے لیے بدعنوانی کے خاتمے اور سمگلنگ کو روکنے کی ضرورت ہے۔  سفر کٹھن ہے لیکن ناممکن نہیں، منزل تک ضرور پہنچیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور امید ہے کہ تمام شرائط وقت پر پوری کر لی جائیں گی۔ 

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر سنگل ڈجٹ پر آ گئی ہے، جو کہ گزشتہ سال کے اسی دورانیے میں 27 فیصد تھی۔ مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سفر کٹھن ہے لیکن ناممکن نہیں، منزل تک ضرور پہنچیں گے۔ ملک کی معیشت کو درست سمت میں آگے بڑھانے کے لیے بدعنوانی کے خاتمے اور سمگلنگ کو روکنے کی ضرورت ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ قومی وسائل کی کمی نہیں ، اخراجات کم کرنے کیلئے کوششیں کرنا ہوں گی۔ اخراجات میں کمی لانا اور وسائل کا موثر استعمال کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ مکمل طور پر آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کی تکمیل کے بعد ایک نئی اقتصادی راہ ہموار ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہئے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہونا چاہیے۔

جنوبی امریکہ کی مارکیٹ ممکنہ طور پر پاکستانی مصنوعات کی لئے اچھی مارکیٹ ثابت ہو سکتی ہے
 لیکن اب تک پاکستانی معیشت اس مارکیٹ کے ثمرات حاصل نہیں کر سکی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ معیشت سے متعلق تمام معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں جن پر عرصے سے کوئی کام نہیں ہوا ان پر تیز رفتاری سے کام کیا جائے۔

وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ امور کی سفارش پر البانیہ کی وزارت برائے یورپ اور خارجہ امور اورا سلامی جمہوریہ پاکستان کی وزارت خارجہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ امور کی سفارش پر  Conference on Interaction and Confidence Building Measures in Asia (CICA) 2010  (کانفرنس آن انٹریکشن اینڈ کانفیڈینس بلڈنگ میژرز ان ایشیاء2010)  کے سیکرٹریٹ، اس کے عملے اور رکن ممالک کے نمائندگان کے استحقاق اور استثنیٰ کے کنونشن کی توثیق کی منظوری دے دی۔ 

وفاقی کابینہ نے وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی سفارش پر وزارت کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید جنید اخلاق کی بطور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) میں تعیناتی کی مدت میں ریگولر افسر کی تعیناتی تک توسیع کی منظوری دے دی۔
 
وفاقی کابینہ نے مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی  کے مسودوں کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ کمیٹی اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی اور ایک ماہ تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

 وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز (CCLC) کے 26 اگست 2024 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چلتی پھرتی معیشت کو تباہ وبرباد کیا گیا، عمر ایوب

ن لیگ ،پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم نے معیشت کو زمین بوس کیا، پی ٹی آئی رہنما

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چلتی پھرتی معیشت کو تباہ وبرباد کیا گیا، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کاکہنا ہے کہ ایک چلتی ہوئی معیشت کو تباہ کیا ، جس کا خمیازہ آج بھی بھگت رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں بہترین معیشت چل رہی تھی، چلتی پھرتی معیشت کو تباہ وبرباد کیا گیا، ن لیگ ،پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم نے معیشت کو زمین بوس کیا، ہمارے دور میں اربوں روپے ڈالر ریزرو تھے، بیرون ملک کے لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے تھے، آج نوجوان باہر جانے کیلئے پاسپورٹ کیلئے لائنوں میں لگے ہوئے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان نے محمود اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دیا ہوا ہے، اس کے علاوہ ہم نے کسی سے منت  سماجت نہیں کی، منتیں تو خواجہ آصف نے کیں ، وہ روتے بھی تھے اور نواز شریف کی پلیٹ لیٹس جو گرتی تھیں تو وہ جھوٹی رپورٹس بناتے تھے اور غلط رپورٹس کابینہ کو پیش ہوتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی غلطی نہیں وہ کھسک گئے ہیں، خواجہ آصف کی اپنی پارٹی کے لوگ ان سے تنگ ہیں ، ہم معافی مانگتے ہیں صرف اللہ رب العزت سے اپنے گناہوں کی، معافی وہ مانگتا ہے جس نے کوئی غلط کام کیا ہو ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق 8ستمبر کو بھرپور جلسہ کریں گے۔ 9 مئی کی ویڈیوز سامنے لائیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈکے ذریعے نوجوانوں کو خود مختار بنائیں گے، مریم نواز 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈکے ذریعے نوجوانوں کو خود مختار بنائیں گے، مریم نواز 

لاہور : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو مالی طور پر خود مختار بنائیں گے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں نوجوانوں کو قابل قدر ہنرمند افرادی قوت بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے روڈ میپ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس فنڈ کے تحت نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز اور آن جاب ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے جس سے نوجوانوں کو عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

مریم نواز نے زور دیا کہ ہنرمند نوجوان ملک کا قابل قدر سرمایہ ہیں اور انہیں جدید ٹیکنالوجی اور نئے دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت دے کر انہیں عالمی جاب مارکیٹ میں کھڑا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو مالی طور پر خود مختار بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll