بھارتی فوج کی غیر متوازن حکمت عملی کے باعث اندرونی اور بیرونی محاذوں پر مسلسل ناکامی کا سامنا رہا


بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں ناکامیوں کی ایک طویل داستان ہے، بھارتی فوج کی غیر متوازن حکمت عملی کے باعث اندرونی اور بیرونی محاذوں پر مسلسل ناکامی کا سامنا رہا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ‘آپریشن آل آؤٹ’ ایک بڑی ناکامی ہے، دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی 'پبلک ریلیشنز' مہم کو بھی ناکامی سے دوچار ہونا پڑا۔ عالمی سطح پر بھی فوج کی شہرت داغدار ہو گئی ہے۔
کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں پر مقامی شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوج کی کارروائیوں میں بڑے پیمانے پر تشدد کا استعمال، جنسی تشدداور شہریوں کے ساتھ منظم انداز میں غیرانسانی سلوک شامل ہے۔
عالمی سطح پر مذمت اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے شواہد پیش کئے جانے کے باوجودبھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنی کارروائیاں بلاروک ٹوک جاری رکھی ہوئی ہیں اورعلاقے کو ایک قتل گاہ میں تبدیل کردیا ہے۔
جموں کشمیر میں بھارتی فوج اہلکاروں پر نفسیاتی دباؤ اتنا زیادہ ہے کہ وہ اپنی خودکشی کرنے پر مجبور پر جاتے ہیں، 2022 میں 40 سے زائد فوجی اہلکاروں نے زندگی کا خاتمہ کیا تھا
قبضہ جموں و کشمیر کے شہر سرینگر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی جان لے لی۔سی آر پی ایف اہلکار نے سری نگر میں 116 بٹالین میں خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔
حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اقدام کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 01 جنوری 2007 سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں اور پولیس کے درمیان ہلاکتوں کی تعداد 618 ہو گئی ہے۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 13 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 17 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 15 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 18 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 18 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل



