ٹانک سے رپورٹ ہونے والا یہ پانچواں پولیو کیس ہے جس کے بعد خیبرپختونخوا میں سال 2024 میں پولیو کیسز کی تعداد 21 ہوگئی،محکمہ صحت


پشاور: خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد ملک میں پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد 69 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے تتہ میں 13 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، حکام کا مزید کہناتھاکہ پولیو سے متاثرہ بچے کے سیمپل گزشتہ ماہ دسمبر میں لیے گئے تھے اور سال 2024 میں ٹانک سے رپورٹ ہونے والا یہ پانچواں پولیو کیس ہے جس کے بعد خیبرپختونخوا میں سال 2024 میں پولیو کیسز کی تعداد 21 ہوگئی،محکمہ صحت کے مطابق کے پی میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 13 فروری سےچلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے جس دوران 60 لاکھ سےزیادہ بچوں کو پولیو سےبچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ملک بھر میں 2024 میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 69 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا کے زیادہ تر ممالک میں پولیو وائرس پر قابو پایا جاچکا ہے مگر پاکستان اور افغانستان 2 ایسے ممالک ہیں جہاں اب تک یہ وائرس پایا جاتا ہے۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- an hour ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 hours ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 6 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- an hour ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago






