خدشہ ہے آئندہ دنوں میں مزید کیسز سامنے آئیں گے، عالمی ادارہ صحت


عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ شمال مغربی تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کے مشتبہ پھیلاؤ نے 9 افراد کو متاثر کیا ہے اور ان میں سے 8 ہلاک ہو گئے ہیں۔خدشہ ہے آئندہ دنوں میں مزید کیسز سامنے آئیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائرل ہیمرجک بخار (بیماری کے دوران خون جاری ہونا) کے نتیجے میں اموات کی شرح 88 فیصد تک ہے، اور یہ اسی وائرس کی فیملی سے ہے جو ’ایبولا‘ کا ذمہ دار ہے، جو چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اسے 10 جنوری کو تنزانیہ کے کاگیرہ علاقے میں مشتبہ کیسز کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جن میں سر درد، تیز بخار، کمر درد، اسہال، خون کی قے، پٹھوں کی کمزوری اور آخر میں بیرونی خون بہنے کی علامات شامل تھیں۔
ڈبلیو ایچ او نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ 2 مریضوں کے نمونے تنزانیہ کی نیشنل لیبارٹری میں جانچ کے منتظر ہیں، تاکہ وباء کی تصدیق کی جا سکے، مریضوں کے رابطے بشمول ہیلتھ کیئر ورکرز کی شناخت کر لی گئی ہے، اور ان کے معمولات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
تنزانیہ کے کاگیرہ خطے کی سرحد پر واقع ملک روانڈا میں اس وباء نے 66 افراد کو متاثر کیا تھا اور 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔’ماربرگ وائرس‘ متاثرہ افراد کے براہ راست رابطے یا خون اور دیگر جسمانی سیال کے ذریعے لوگوں میں پھیل سکتا ہے، جس میں آلودہ بستر یا کپڑے بھی شامل ہیں۔
مارچ 2023 میں بھی کاگیرا کے خطے میں اسی وائرس کے پھیلنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل
- 6 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 7 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 3 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 7 گھنٹے قبل

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا
- 4 گھنٹے قبل

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی
- 3 گھنٹے قبل

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 6 گھنٹے قبل