سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے پارلیمنٹ بے معنی ہوگئی،سربراہ جے یو آئی (ف)


جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے پارلیمنٹ بے معنی ہوگئی، خواہش ہے کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاستدانوں کو جیلوں میں نہیں ہونا چاہیئے،ملک میں دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے، ادارے اپنی مرضی کی حکومت بنانا چاہتے ہیں جسے وہ اپنی لاٹھی سے ہانک سکیں مگر یہ ایک ناجائز خواہش ہے۔ سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے پارلیمنٹ بے معنی ہوگئی، ماضی میں جو کچھ ہوا اس کے بھی خلاف تھے، سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیئے، ہمیشہ کہتا ہوں سیاستدانوں کو گرفتار نہیں کرنا چاہیئے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی کے مطالبات کا معلوم نہیں، خواہش ہے کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوں، سب سے پہلی ترجیح عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے،کسی پارٹی نے اپنی حدود سے تجاوز کیا ہے تو اسے اپنے روییے پر نظر ثانی کرنی چاہیئے۔ میں سیاسی آدمی ہوں اور مذاکرات کا قائل ہوں اور مذاکرات سے ہی معاملات ٹھیک ہوتے ہیں، مذاکرات کی کامیابی کے لیے وہ ماحول بھی ہونا چاہیئے جس میں اس کی امید کی جا سکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کو اپنے دماغ پر سوار کرنے کی کیا ضرورت ہے، امریکی عوام کی مرضی وہ جسے چاہیں اپنا صدر منتخب کریں، ہمارے سامنی ملکی سلامتی کا سوال ہے، سیاستدانوں کے اندر خامیوں کو دور کرنا ہوگا، لوگ حالات کی وجہ سے اپنے گھر چھوڑ کرجارہے ہیں، امریکا یہاں سے شکست کھا کر بھاگا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومتی رٹ قائم ہوچکی ہے، 26 ویں آئینی ترمیم ایک اعتماد کے ساتھ ہوئی ہے، 26 ویں آئینی ترمیم پر صرف جے یو آئی نے مذاکرات کیے، اصول کی بات کریں گے تو حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ساتھ لے کرچل سکتے ہیں، میں اصول پر ہوں تو سب کو اس پر منا سکتا ہوں، اصول پر جھگڑا نہیں کیا جاتا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معاملات طے ہوسکتے ہیں آج بھی بات گئی گزری نہیں ہے، ہمیں ایک ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کرنا ہوگا، جذباتی ریاست کا کردار ادا کریں گے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

گوئٹے مالا : مسافر بس گہری کھائی میں جا گری،51افراد ہلاک متعدد زخمی
- 13 گھنٹے قبل

جدید دنیا کی تشکیل میں خواتین کی نمایاں شرکت داری ہے، وزیر اعظم
- 21 منٹ قبل
نئی دہلی میں رنگا رنگ پاکستان فیسٹ کا انعقاد،شرکا کی بھر پور شرکت
- 16 گھنٹے قبل

انتخابی نتائج کالعدم قرار،رومانیہ کے صدر نے استعفی دے دیا
- 13 گھنٹے قبل

سعودی عرب کا ٹرمپ کو اسرائیلیوں کو الاسکا منتقل کرنے کا مشورہ
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی کی 16 سالہ ماہ روز نے سندھی زبان میں پاکستان کا پہلا کیلکولیٹر تیار کر لیا
- 18 منٹ قبل

جنوری 2025 میں اوورسیزپاکستانیوں نےکتنے ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں؟رپورٹ جاری
- 14 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: کیویز کی شاندار بلے بازی پروٹیز کو 6 وکٹوں سے شکست
- 16 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی ہفتے تک یرغمالی رہا نہ کرنے پر حماس کو جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی
- ایک گھنٹہ قبل

صدر مملکت کی پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات،آغا خان چہارم کے انتقال پرگہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار
- 12 گھنٹے قبل

پاکستانیوں کی بے دخلی کا سلسلہ رک نہ سکا، مزید پاکستانی ڈی پورٹ
- ایک گھنٹہ قبل

برطانوی شاہی جوڑے پرنس ہیری اورمیگھن مارکل کی طلاق کے حوالے سےخفیہ معاہدہ ہونے کا دعویٰ
- 17 گھنٹے قبل