عالمی ادارہ صحت کے ڈپٹی نیشنل ٹیم لیڈ ڈاکٹر صوغائر اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے سینئر ایڈوائزر ڈاکٹر محمد صفدر بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔


وزیراعظم محمد شہباز شریف سے انسداد پولیو ٹیم نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دوران ملاقات وزیر اعظم کو انسداد پولیو کی حالیہ مہم اور اس کے نتائج پر بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مقامی افراد کی مدد سے انسداد پولیو تحریک کو کامیاب بنایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چیئرمین بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن بل گیٹس نے مجھے خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے پاکستان میں جاری انسداد پولیو مہم اور اس مہم کیلئے کام کرنیوالے تمام انسداد پولیو ورکرز کی شبانہ روز محنت تعریف کی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن اور تمام ملکی و بین الاقوامی شراکت داروں کے مشکور ہیں جنکی حمایت اور تعاون کی بدولت پاکستان میں صحت کے شعبے میں اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور پولیو کو پاکستان سے ختم کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں کی جا رہی ہیں ،وزیراعظم نے کہا کہ صحت کے تمام شعبوں، بشمول انسداد پولیو میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھایا جا رہا ہے تاکہ صحت عامہ اور دیکھ بھال کی نگرانی کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے اور بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، جس کیلئے اور زیادہ مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، پولیو ورکرز کی سکیورٹی کو کسی طور پر انداز نہیں کیا جاسکتا اور اس سلسلے میں تمام تر ممکنہ اقدامات لئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران متعلقہ افراد کے پولیو سے زیادہ متاثرہ علاقوں کے دوروں کا منظم روسٹر ترتیب دیا جائے تاکہ ان مہمات کو اور زیادہ نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔
اس موقع پر وزیر اعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو محترمہ عائشہ رضا فاروق ، وفاقی سیکرٹری قومی صحت ندیم محبوب، نیشنل کوآرڈی نیٹر، نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر انوار الحق موجود تھے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈپٹی نیشنل ٹیم لیڈ ڈاکٹر صوغائر اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے سینئر ایڈوائزر ڈاکٹر محمد صفدر بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 3 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 hours ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 days ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 days ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 3 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago






