بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پی
بھارتی آرمی چیف کے ریمارکس جموں اینڈ کشمیر میں بھارتی جبر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،ترجمان پاک فوج


ترجمان پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے، بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارت کے پٹے ہوئے مؤقف کے مردے گھوڑے میں جان ڈالنے ناکام مشق ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینے کا الزام حقائق کے منافی ہے، بھارتی آرمی چیف کا پاکستان پر الزام بھارت کی ریاستی جبر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، یہ بھارت کی دھوکے بازی کی اعلی مثال ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے ریمارکس جموں اینڈ کشمیر میں بھارتی جبر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، ایسے جھوٹے اور سیاسی مقاصد پر مبنی بیانات ہندوستانی فوج میں سیاست کی بے تحاشہ مداخلت کا ثبوت ہے، مقبوضہ جموں اینڈ کشمیر میں جنرل آفیسر نے بربریت کی خود ذاتی طور پر نگرانی کی۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا بھارت کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے نفرت پر مبنی جذبات اور تقریر کی گواہ ہے، عالمی برادری بھارت کی بین الاقوامی قتل و غارت سے غافل نہیں ہے، عالمی برادری بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھی گواہ ہے، بھارت کے ان مظالم نے کشمیریوں کے جذبہ خود ارادیت کو مزید تقویت دی ہے۔
اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں بھارتی وزیر دفاع اور چیف آف آرمی اسٹاف کے بے بنیاد دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، جموں و کشمیر کی حتمی حیثیت کا تعین اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کی حتمی حیثیت کا تعین کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا ہے، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان پر بھارت کے بےبنیاد دعوؤں کا کوئی جواز نہیں، بھارتی قیادت کا بیان انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ واضح کرتے ہیں کہ ایسے اشتعال انگیز بیانات علاقائی امن و استحکام کیلئے نقصاندہ ہیں، بھارت دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے اپنے اندر جھانکے، بھارت دہشتگردی میں اپنے ملوث ہونے کی دستاویزی حقیقتوں کو تسلیم کرے۔

انتخابی نتائج کالعدم قرار،رومانیہ کے صدر نے استعفی دے دیا
- 14 گھنٹے قبل

صدر مملکت کی پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات،آغا خان چہارم کے انتقال پرگہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار
- 14 گھنٹے قبل

جدید دنیا کی تشکیل میں خواتین کی نمایاں شرکت داری ہے، وزیر اعظم
- ایک گھنٹہ قبل

علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست 5 مارچ تک توسیع
- 30 منٹ قبل

ٹرمپ کی ہفتے تک یرغمالی رہا نہ کرنے پر حماس کو جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی
- 2 گھنٹے قبل

کراچی کی 16 سالہ ماہ روز نے سندھی زبان میں پاکستان کا پہلا کیلکولیٹر تیار کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل

گوئٹے مالا : مسافر بس گہری کھائی میں جا گری،51افراد ہلاک متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
نئی دہلی میں رنگا رنگ پاکستان فیسٹ کا انعقاد،شرکا کی بھر پور شرکت
- 17 گھنٹے قبل

پاکستانیوں کی بے دخلی کا سلسلہ رک نہ سکا، مزید پاکستانی ڈی پورٹ
- 2 گھنٹے قبل

سعودی عرب کا ٹرمپ کو اسرائیلیوں کو الاسکا منتقل کرنے کا مشورہ
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایلون مسک کی اوپن اے آئی خریدنے کیلئے اربوں ڈالر کی بولی
- 22 منٹ قبل

جنوری 2025 میں اوورسیزپاکستانیوں نےکتنے ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں؟رپورٹ جاری
- 15 گھنٹے قبل