اے این ایف کا صنعتی کیمیکلز کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بڑا آپریشن، 10 ملزمان گرفتار، 394 ٹن کیمیکل برآمد
مہم کا آغاز منشیات سمگلنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں کیا گیا ہے


اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے صنعتی کیمیکلز کے غیر قانونی استعمال کے خلاف 8 کارروائیوں میں 10 ملزمان کو گرفتارکرکے 394ٹن کیمیکل برآمد کر لئے ہیں۔
اےاین ایف کے ترجمان کے مطابق مذکورہ مہم کا آغاز منشیات سمگلنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ قومی و عسکری قیادت کی سربراہی میں پاکستان کے معاشی اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے انسداد سمگلنگ کی جامع مہم جاری ہے۔
کنٹرولڈ کیمیکل کا صنعتی استعمال ملکی پیداوار، ٹیکس آمدنی اور قومی خزانے میں اضافہ کرتا ہے، تاہم صنعت میں استعمال ہونے والے کیمیائی مواد کا غیر قانونی استعمال ایک مستقل خطرہ ہے۔ اے این ایف نے کنٹرولڈ کیمیکلز استعمال کرنے والی کمپنیوں کی 2 سے 3 ماہ تک نگرانی کی۔ کمپنیوں کا لائسنس کی آڑ میں کیمیکلز کی درآمد کے غلط استعمال کی نشاندہی ہوئی۔ اے این ایف نے کیمیکلز کی چوری میں ملوث کمپنیوں کے خلاف 8 کارروائیاں کیں۔ کارروائیوں میں 394 ٹن کنٹرولڈ کیمیکلز قبضے میں لے لیا۔
کمپنیوں کی جانب سے این او سی کوٹہ کا غلط استعمال قومی وسائل کے ضیاع کا سبب ہیں۔ سب سے تشویش ناک امر بین الاقوامی سطح پر ملکی وقار کا ممکنہ نقصان ہے۔انسداد سمگلنگ کی جاری مہم ملک کے معاشی مفادات کے تحفظ میں اہم قدم کی عکاسی کرتی ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے مقابلے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی طرف سے کوششوں کی ضرورت ہے۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 9 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 4 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 9 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 4 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago







