ملک میں بجلی کی پیداوار میں رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 1.8 فیصد اضافہ ریکارڈ
نومبر میں ملک میں 7547 گیگاواٹ آور ز بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی
اسلام آباد: ملک میں بجلی کی پیداوار میں رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 1.8 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔
نیپرا اور عارف حبیب ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں 61258 گیگاواٹ آور ز بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 1.8 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 60153 گیگاواٹ آور ز بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔
نومبر میں ملک میں 7547 گیگاواٹ آور ز بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی جو اکتوبر کے مقابلے میں 21.2 فیصد اور گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں 9.8فیصدکم ہے۔ اکتوبر میں ملک میں 9572 اور گزشتہ سال نومبر میں 8367 گیگاواٹ آور ز بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں پن بجلی سے 22402 ، نیوکلیئر 9831، کوئلہ 6916، آر ایل این جی 10524، گیس 4747، درآمدی کوئلہ 2887، ہوا 2103، شمسی 364 اور فرنس آئل سے 1185 گیگاواٹ آور ز بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔
رواں مالی سا ل کے پہلے 5 ماہ میں مجموعی بجلی کی پیداوار میں پانی سے بجلی کی پیداوار کی شرح 36.6فیصد، نیوکلیئر سے 16 فیصد،مقامی کوئلہ سے 11.3فیصد ، آر ایل این جی سے 17.2 فیصد ، گیس سے 7.7 فیصد ، درآمدی کوئلہ سے 4.7فیصد، ہوا سے 3.4 فیصد، شمسی توانائی سے 0.6 فیصد اور فرنس آئل سے 5.2فیصد بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کر لیا
- 2 گھنٹے قبل
لڑکیوں کی تعلیم موجودہ وقت کا اہم چیلنج ہےاس پرمسلم دنیا کو کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم
- ایک گھنٹہ قبل
وزات خزانہ نے نئے مالی سال کیلئے وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام کرناشروع کر دیا
- 40 منٹ قبل
خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس، ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر
- ایک گھنٹہ قبل
پھالیہ: مکان میں آتش گیر مواد پھٹنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل
اسرائیل کی یمن میں فوجی تنصیبات اور بندرگاہوں پرشدید بمباری
- 2 گھنٹے قبل
کرک:ہائی وے پر تیز رفتار ٹریلر شہریوں پر چڑھ دوڑا، 8 افراد جاں بحق 15 زخمی
- 26 منٹ قبل
ملالہ یوسفزئی خواتین کی تعلیم سےمتعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئیں
- 2 گھنٹے قبل
بنگلہ دیش : سابق کپتان تمیم اقبال کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
پاکستانی نژاد برطانوی عازمین حج کے لیے حکومت کی طرف سے بڑی سہولت
- 2 گھنٹے قبل
پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج،موٹرویز بند،فلائٹ آپریشن متاثر
- 3 گھنٹے قبل
نامور کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے مشہور گانے ’بے بی‘ کا قوالی ورژن وائرل
- 10 منٹ قبل