پشاورہائیکورٹ کے جج صاحبان نے انصاف کی روایات کو برقرار رکھا ، پی ٹی آئی سینیٹر ظفر علی
عدلیہ نے پی ٹی آئی کے خلاف تمام سازشوں کو ختم کر دیا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ معطل کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے بلے کا نشان بحال کردیا ہے، آج عدلیہ نے پاکستان کے 25 کروڑ عوام کا اعتماد بحال کردیا۔
اس موقع پر وکیل رہنما علی ظفر نے کہا کہ پشاورہائیکورٹ کے جج صاحبان نے ہمیشہ انصاف کا سر اونچا کیا ہے، عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کردیا ہے، غیرقانونی،غیرآئینی آرڈر کے ذریعے بلے کا نشان چھین لیا گیا تھا۔آرٹیکل 17 میں کہا گیا ہے کہ انتخابی نشان پارٹی کا بنیادی حق ہوتا ہے، پشاورہائیکورٹ نے بول دیا بلے کا نشان پی ٹی آئی کا حق ہے۔
پشاور ہائیکورٹ سے الیکشن کمیشن کے تحریک انصاف سے بلے کا نشان چھیننے کے فیصلے کی معطلی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کی میڈیا سے گفتگو #فروری8_بلے_پہ_ٹھپہ #بلا_تو_ہوگا pic.twitter.com/Z7XK3uDLYp
— PTI (@PTIofficial) December 26, 2023
پشاور میں وکیل علی ظفر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے، عدالت نے ہر شق دیکھی، الیکشن کمیشن کا آرڈرمعطل کیا، پشاورہائیکورٹ نے سازش پر آخری کیل ٹھوک دی۔
خیال رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹر اپارٹی انتخابات اور بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس مل گیا ہے۔

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل





