انہوں نے کہا کہ مالی بحران کے باعث پی آئی اے مسائل کا شکار ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے


نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ کے مشیر ہوا بازی ریٹائرڈ ائر مارشل فرحت حسین خان نے کہا ہے کہ خسارے میں جانے والے اداروں کی نجکاری کیلئے حکومت کی پالیسی کے تحت پی آئی اے کی نجکاری کی جارہی ہے۔
انہوں نے آج (منگل) سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قومی فضائی کمپنی کی نجکاری کا عمل نیلام عام کے ذریعے شفاف طریقے سے کیا جارہا ہے۔
مشیر نے کہا کہ ابتدائی طورپر پی آئی اے کی پروازوں کی نجکاری کی جائے گی اور بعد میں اس کے دوسرے اثاثوں کا فیصلہ نجکاری کمیشن کرے گا۔ انہوں نے کہا ملک کے بعض ائر پورٹس کو نجی شعبے کے ذریعے چلانے کا مقصد انتظامی امور میں بہتری لانا ہے۔بعد میں سینٹ کاا جلاس کورم کی کمی کی وجہ سے جمعے کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مالی بحران کے باعث پی آئی اے مسائل کا شکار ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے علاوہ اور کوئی حل نہیں ہے ، انہوں نےمزید کہا کہ نجکاری سے پی آئی اے کے مسائل میں کمی آئے گی ۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 4 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل





