پیمرا کے احکامات کی عدم تعمیل یا خلاف ورزی کی صورت میں پیمرا قوانین کی متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کارروائی شروع کی جائے گی


پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے مختلف کھیلوں کے ایونٹس میں جوئے اور سٹے بازی کو فروغ دینے والی سروگیٹ کمپنیوں کے اشتہارات کی نشریات و تقسیم پر پابندی عائد کر دی ہے۔
منگل کو پیمرا کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لائسنس یافتہ تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز، ایف ایم ریڈیو سٹیشنز، لینڈنگ رائٹس پرمیشن ہولڈرز اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک آپریٹرز پیمرا آرڈیننس 2002، (ترمیمی) ایکٹ 2023 کی شق 27 کے تحت اس حکم پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔ پیمرا کی جانب سے جاری کردہ یہ مراسلہ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے 21 دسمبر 2023 اور 6 اکتوبر 2023 کو سروگیٹ کمپنیوں کے لئے زیرو ٹالرینس کی پالیسی سے متعلق جاری کئے گئے خطوط کا تسلسل ہے۔
پیمرا نے پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 (اے) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جیسا کہ پیمرا (ترمیمی) ایکٹ 2023 میں ترمیم کی گئی ہے، سروگیٹ کمپنیوں جو ملک میں ٹیلی کاسٹ، براڈ کاسٹ یا ری براڈ کاسٹ ہونے والے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں سٹے بازی کو فروغ دے رہی ہیں، کے اشتہارات کی نشریات یا تقسیم (کسی بھی طریقے سے ہو) پر پابندی عائد کر دی ہے اور یہ معاملہ اتھارٹی کو مناسب سفارشات کے لئے کونسل آف کمپلینٹس (اسلام آباد) کو بھیجا جاتا ہے۔ پیمرا کے احکامات کی عدم تعمیل یا خلاف ورزی کی صورت میں پیمرا قوانین کی متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان
- 2 گھنٹے قبل
ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار، ہلاکتیں
- 5 گھنٹے قبل

عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری،کتنی مہنگی ہونے کا امکان؟
- 5 گھنٹے قبل

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- 3 دن قبل

نصرت فتح علی خان کی آخری آرام گاہ پر ایسا کیا ہوا؟ نئی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی
- 5 گھنٹے قبل

اداکارہ میرا مشکل میں؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- 5 گھنٹے قبل

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں
- 2 گھنٹے قبل
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- 3 دن قبل

گال ٹیسٹ میں بڑا حادثہ، سری لنکن اسٹار خطرناک انجری کے بعد اسپتال منتقل
- 2 گھنٹے قبل

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا
- 2 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ نےعمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا
- 8 گھنٹے قبل
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- 2 دن قبل


