Advertisement
پاکستان

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 13 ارب روپے کی لاگت کے پانچ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

اجلاس میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے 8289.913 ملین روپے کی لاگت کا "متعدی امراض کی لیبارٹری کے قیام" کے نام سے منصوبہ پیش کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر دسمبر 28 2023، 5:11 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی  نے 13 ارب روپے کی لاگت کے پانچ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 13 ارب روپے کی لاگت کے پانچ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے جبکہ 72.240 ارب روپے کی لاگت کے دو منصوبوں کو منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ECNEC) کو بھیجنے کی سفارش کی گئی۔

بدھ کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی اویس منظور سمرا، اور وفاقی وزارتوں/ڈویژنوں کے سینئر حکام نے شرکت کی بھی شرکت کی۔

اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹکنالوجی سے متعلق دو پراجیکٹ پیش کیے گئے جس میں "ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن اور آپٹیکل فائبر کیبل کی تبدیلی، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان (نظرثانی شدہ) 1999 ملین روپے کی مالیت کی اور دوسرا منصوبہ "آئی ٹی کے لیے وزیر اعظم کے اقدامات کی حمایت جس کی کل لاگت 5000 ملین روپے دی گئی ، اجلاس نے دونوں منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد منظور کر لیا گیا۔

اجلاس میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے 8289.913 ملین روپے کی لاگت کا "متعدی امراض کی لیبارٹری کے قیام" کے نام سے منصوبہ پیش کیا جس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گیا۔ اس منصوبے میں مائکروجنزموں کا پتہ لگانے/تجزیہ کرنے کے لیے جدید ترین R&D لیبارٹری کا قیام ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل پر، NIH کے پاس نئے، غیر ملکی، ابھرتے ہوئے اور دوبارہ ابھرتے ہوئے پیتھوجینز کا پتہ لگانے اور ان کے بروقت کنٹرول کے ساتھ ساتھ R&D کی سہولت بھی بہتر ہو جائے گی جو کہ ایک اشد ضرورت ہےجبکہ منصوبے کے متوقع نتائج وسیع پیمانے پر محیط ہوں گے۔

اجلاس میں وزارت قانون و انصاف کے دو منصوبوں پر غور کیا گیا اور انکا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد منظورہ دی گئی جس میں پہلا منصوبہ 1862 ملین روپے کی مالیت کا "سیکٹر G-10/1 اسلام آباد میں فریقین اور وکلاء کے لیے قانونی چارہ جوئی کے مرکز کی تعمیر"۔ جبکہ دوسرا منصوبہ 2232.736 ملین روپے کی مالیت کا "ماؤ ایریا G-11/4 اسلام آباد (نظر ثانی شدہ) میں ضلعی عدالتوں کا قیام" ہے۔

اجلاس میں سکل ڈیولپمنٹ انٹرن شپ سے متعلق منصوبہ "بااختیار نوجوان انٹرن شپ پروگرام بلوچستان" کے لیے پیش کیا گیا جس کی کل مالیت 1850 ملین روپے مختص کی گئی جسے اجلاس نے تفصیلی جائزہ لینے کے بعد منظور کیا گیا۔

 اجلاس میں حکومت سندھ کی جانب سے "مسابقتی اور قابل رہائش شہر کراچی  (نظر ثانی شدہ)" منصوبہ پیش کیا گیا ہے جس کی مالیت 63950.374 ملین روپے ہے اجلاس میں منصوبے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد حتمی منظورہ کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گیا اس منصوبے کے لیے ورلڈ بینک انوسٹمنٹ پروجیکٹ فنانسنگ  کے تحت 61116.815 ملین روپے اور سندھ حکومت کی جانب سے 2833.559 ملین روپےکی شراکت داری شامل ہے۔

Advertisement
پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

  • 2 days ago
پاکستانی وزیر مصدق ملک  سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

  • 10 hours ago
پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ  پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

  • 5 hours ago
متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز  زیر بحث

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث

  • 3 days ago
الزامات کی بجائے  خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

  • 2 days ago
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

  • 3 days ago
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

  • 2 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

  • 3 days ago
پاکستان میں  فی تولہ سونا  ہزاروں  روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

  • 2 days ago
جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

  • 5 hours ago
ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

  • 6 hours ago
دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

  • 5 hours ago
Advertisement