سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 13 ارب روپے کی لاگت کے پانچ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی
اجلاس میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے 8289.913 ملین روپے کی لاگت کا "متعدی امراض کی لیبارٹری کے قیام" کے نام سے منصوبہ پیش کیا


سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 13 ارب روپے کی لاگت کے پانچ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے جبکہ 72.240 ارب روپے کی لاگت کے دو منصوبوں کو منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ECNEC) کو بھیجنے کی سفارش کی گئی۔
بدھ کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی اویس منظور سمرا، اور وفاقی وزارتوں/ڈویژنوں کے سینئر حکام نے شرکت کی بھی شرکت کی۔
اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹکنالوجی سے متعلق دو پراجیکٹ پیش کیے گئے جس میں "ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن اور آپٹیکل فائبر کیبل کی تبدیلی، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان (نظرثانی شدہ) 1999 ملین روپے کی مالیت کی اور دوسرا منصوبہ "آئی ٹی کے لیے وزیر اعظم کے اقدامات کی حمایت جس کی کل لاگت 5000 ملین روپے دی گئی ، اجلاس نے دونوں منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد منظور کر لیا گیا۔
اجلاس میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے 8289.913 ملین روپے کی لاگت کا "متعدی امراض کی لیبارٹری کے قیام" کے نام سے منصوبہ پیش کیا جس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گیا۔ اس منصوبے میں مائکروجنزموں کا پتہ لگانے/تجزیہ کرنے کے لیے جدید ترین R&D لیبارٹری کا قیام ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل پر، NIH کے پاس نئے، غیر ملکی، ابھرتے ہوئے اور دوبارہ ابھرتے ہوئے پیتھوجینز کا پتہ لگانے اور ان کے بروقت کنٹرول کے ساتھ ساتھ R&D کی سہولت بھی بہتر ہو جائے گی جو کہ ایک اشد ضرورت ہےجبکہ منصوبے کے متوقع نتائج وسیع پیمانے پر محیط ہوں گے۔
اجلاس میں وزارت قانون و انصاف کے دو منصوبوں پر غور کیا گیا اور انکا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد منظورہ دی گئی جس میں پہلا منصوبہ 1862 ملین روپے کی مالیت کا "سیکٹر G-10/1 اسلام آباد میں فریقین اور وکلاء کے لیے قانونی چارہ جوئی کے مرکز کی تعمیر"۔ جبکہ دوسرا منصوبہ 2232.736 ملین روپے کی مالیت کا "ماؤ ایریا G-11/4 اسلام آباد (نظر ثانی شدہ) میں ضلعی عدالتوں کا قیام" ہے۔
اجلاس میں سکل ڈیولپمنٹ انٹرن شپ سے متعلق منصوبہ "بااختیار نوجوان انٹرن شپ پروگرام بلوچستان" کے لیے پیش کیا گیا جس کی کل مالیت 1850 ملین روپے مختص کی گئی جسے اجلاس نے تفصیلی جائزہ لینے کے بعد منظور کیا گیا۔
اجلاس میں حکومت سندھ کی جانب سے "مسابقتی اور قابل رہائش شہر کراچی (نظر ثانی شدہ)" منصوبہ پیش کیا گیا ہے جس کی مالیت 63950.374 ملین روپے ہے اجلاس میں منصوبے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد حتمی منظورہ کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گیا اس منصوبے کے لیے ورلڈ بینک انوسٹمنٹ پروجیکٹ فنانسنگ کے تحت 61116.815 ملین روپے اور سندھ حکومت کی جانب سے 2833.559 ملین روپےکی شراکت داری شامل ہے۔

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- 2 دن قبل

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- 2 دن قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 16 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- 2 دن قبل

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- 2 دن قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- 17 گھنٹے قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 14 گھنٹے قبل

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- 2 دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 7 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 16 گھنٹے قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 14 گھنٹے قبل




