Advertisement
علاقائی

پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں، پروازیں متاثر

موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ، موٹروے ایم 3 کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 28th 2023, 2:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب شدید دھند  کی لپیٹ میں، پروازیں متاثر

لاہور: لاہور سمیت پنجاب میں شدید دھند کا راج برقرار ہے، کسی جگہ پر حد نگاہ صفر تو کہیں انتہائی کم ہے، دھند کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور، ملتان اور سیالکوٹ سے آپریٹ ہونے والی پروازیں متاثر ہوئیں، کم حد نگاہ اور دھند میں شدت کے باعث فضائی آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں آنے کی وجہ سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا، موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ، موٹروے ایم 3 کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور فیصل آباد، ایم فائیو پر شیر شاہ سے اوچ شریف اور لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بھی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا۔

لاہور ایئرپورٹ کے اطراف دھند کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بھی شدید متاثر ہو گیا، صورتحال کے پیش نظر متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور متعدد کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

 

Advertisement