امریکی کانگرس یوکرین کے لئے امداد کی جلد منظوری دینے کے اقدامات کرے، وزیر خارجہ


واشنگٹن: امریکا نے یوکرین کے لئے رواں سال کے آخری امدادی پیکیج کے طورپر 250 ملین ڈالر کی اضافی فوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اعلان کیا کہ یوکرین کو اضافی 250 ملین ڈالر کی فوجی امداد یوکرین کے لئے امداد میں کمی کی ہدایت کے مطابق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیکج میں فضائی دفاع کے لئے استعمال ہو نے والا گولہ بارود، راکٹ، توپ خانے کے155 ایم ایم اور 105 ایم ایم کےگولے اور چھوٹے ہتھیاروں کے گولہ بارود کے ایک کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ راؤنڈ شامل ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے اس موقع پر امریکی کانگرس پر زور دیا کہ وہ یوکرین کے لئے امداد کی جلد منظوری دینے کے اقدامات کرے تاکہ یوکرین کو اپنے دفاع اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے میں مدد کر کے امریکا قومی سلامتی کے مفادات کو آگے بڑھایا جا سکے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی طرف سے جاری بیان میں بھی کانگریس پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جلد سے جلد اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کارروائی کرے کہ یوکرین کے لیے امریکی حمایت جاری رہ سکے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو اکتوبر میں کانگرس سے یوکرین کے لئے 60 بلین ڈالر کی امداد کے پیکیج کی منظوری حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- 21 hours ago

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- 2 days ago
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 20 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 20 hours ago

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 18 hours ago

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- 2 days ago
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 20 hours ago

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- 2 days ago
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 11 hours ago

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- 2 days ago

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 18 hours ago

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- 2 days ago




