شدید بھوک اور ناکافی طبی سہولتوں کے باعث غزہ کی آبادی سنگین خطرے میں ہے ، سربراہ عالمی ادارہ صحت
36 ہسپتالوں میں سے صرف 15 ہسپتال جزوی صلاحیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں


جنیوا: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے کہا ہے کہ غزہ کی آبادی کو شدید بھوک اور ناکافی طبی سہولتوں سمیت سنگین خطر ات درپیش ہیں اور بین الاقوامی برادری ان خطرات کو کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔ ایک بیان میں انہوں نےشدید بھوک اور مایوسی کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ غزہ کی آبادی سنگین خطرے میں ہے ۔
ادارے کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ غزہ میں 36 ہسپتالوں میں سے صرف 15 ہسپتال جزوی صلاحیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ادارے کی طرف سے صرف دو ہسپتالوں کو امدادی سامان فراہم کیا جا سکا ہے۔ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اس کے عملے نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں شدید بھوک کا شکار لوگوں نے خوراک کی تلاش کی امید میں ہمارے امدادی سامان لے جانے والے قافلوں کو روک دیا ہے اور لوگوں کی بھوک اور مایوسی کی وجہ سے ہسپتالوں کو ادویات، طبی سامان اور ایندھن فراہم کرنے کی ڈبلیو ایچ او کی صلاحیت تیزی سے محدود ہوتی جا رہی ہے۔
ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ اس کے امدادی کارکنوں کو خوفناک زخموں، شدید بھوک اور بیماری کے شدید خطرے سے دوچار لوگوں کی مدد کی غرض سے ان تک رسائی کے لئے فوری اقدامات کئےجائیں۔

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- 2 دن قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 21 گھنٹے قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- 2 دن قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- ایک دن قبل

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- 2 دن قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 19 گھنٹے قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 19 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- 2 دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 11 گھنٹے قبل

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 20 گھنٹے قبل










