Advertisement
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ: سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی استدعا مسترد

عدالت نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کردیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 28th 2023, 4:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد ہائیکورٹ: سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی استدعا مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سائفر کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر جسٹس میاں گل حسن نے سوال کیا کہ آپ کا نکتہ کیا ہے؟ اس پر وکیل عثمان گل نے کہا کہ نکتہ یہ ہے کہ فرد جرم سے پہلے قانونی طریقہ کار مکمل نہیں کیا گیا، جج نے جس نوٹیفکیشن کا حوالہ دیا وہ یکم دسمبر کا ہے اور سائفر ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چل رہا ہے۔

 

Advertisement