ٹینکر کے الٹنے بعد اس کے ٹینک سے تیل لینے کے لیے لوگ ٹرک پر چڑھ گئے


مونرویا: وسطی لائبیریا میں ٹینکر ٹرک کے پھٹنے سے 40 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
اے ایف پی کے مطابق لائبیریا کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فرانسس کیتھ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وسطی لائبیریا میں ایک ٹینکر ٹرک الٹنے کے بعد پھٹنے سے 40 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
At Least 40 Killed in Devastating Gas Tanker Explosion in North-Central Liberia, says Official#Liberia #Blast #oiltanker #Totota #BongCounty. pic.twitter.com/tI0GpukPMA
— Nitish Verma (@nitsonnet) December 28, 2023
پٹرول لے جانے والا ٹینکر دارالحکومت منروویا سے تقریباً 130 کلومیٹر (80 میل) دور ٹوٹوٹا میں سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گرا۔ ڈاکٹر فرانسس کیتھ نے بتایا کہ متاثرین کی تعداد کا تعین کرنا مشکل ہے لیکن اندازہ ہے کہ اس واقعے میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس نے قبل ازیں ہلاکتوں کی تعداد 15 بتائی تھی اور کہا تھا کہ کم از کم 30 افراد زخمی ہوئے ۔
لائبیریا نیشنل پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پرنس بی ملبہ نے کہا کہ بہت سے لوگ جل کر خاک ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ابھی تک زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد جمع کر رہی ہے۔ عینی شاہد ین کے مطابق ٹینکر کے الٹنے بعد اس کے ٹینک سے تیل لینے کے لیے لوگ ٹرک پر چڑھ گئے، کچھ لوگ ٹینک میں سوراخ کرنے کے لیے آہنی آلات کا استعمال بھی کر رہے تھے اور اسی دوران آگ بھڑک اٹھی۔

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- 2 دن قبل

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- 2 دن قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 21 گھنٹے قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- ایک دن قبل

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- 2 دن قبل

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- 2 دن قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- ایک دن قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- ایک دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 14 گھنٹے قبل

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- 2 دن قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 21 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- ایک دن قبل




