نوازشریف پلان کے تحت آیا وہ کسی کو الیکشن لڑنے نہیں دے رہا، بیرسٹر گوہر


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملکی معیشت کا نقصان ہوگا، ہارس ٹریڈنگ کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، سارے پراسس کو کون داغدار کررہا ہے، عمران خان کا پیغام ہے کارکنان پرامن رہیں جیت آپ کی ہوگی۔
روالپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملکی معیشت کا نقصان ہوگا، سارے پراسس کو کون داغدار کررہا ہے، ہارس ٹریڈنگ کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان سے درخواست ہے آپ حوصلہ رکھیں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کارکنان پرامن رہیں جیت آپ کی ہوگی، بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑنے کے لیے اہل ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف پلان کے تحت آیا وہ کسی کو الیکشن لڑنے نہیں دے رہا، عدلیہ سے امید ہے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوں گے، امیدواروں کے کاغذات جمع کرنے میں دشواری ہورہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے کہا تھا جو پریس کانفرنس کرچکے انہیں ٹکٹ نہیں دیں گے، شیخ رشید کی اپنی پارٹی ہے وہ اپنے حلقے سے الیکشن لڑرہے ہیں۔

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- ایک دن قبل

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
- 11 گھنٹے قبل

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی
- ایک دن قبل

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی
- ایک دن قبل

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلkاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے
- 2 دن قبل

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا
- ایک دن قبل

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی
- 9 گھنٹے قبل
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے
- 2 دن قبل

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 12 گھنٹے قبل







