کشمیری رہنماؤں پر پابندیاں بھارت کی جانب سے بین الاقوامی اصولوں کی توہین ہے، ترجمان دفتر خارجہ
مسلم لیگ جموں و کشمیر پر پانچ سال کے لیے پابندی عائد کرنے کے بھارتی حکام کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ممتاز زہرہ بلوچ


پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں مسرت عالم بٹ کی زیر قیادت مسلم لیگ جموں و کشمیر پر پانچ سال کے لیے پابندی عائد کرنے کے بھارتی حکام کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے ۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ کشمیری رہنمائوں پر پابندیاں لگانا بھارت کی جانب سے بین الاقوامی اصولوں کی توہین ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے علاقہ میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے جموں و کشمیر میں شہریوں اور کشمیری رہنمائوں پر پابندیاں لگا رکھی ہیں۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا آنے والے سال میں بھارت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے کوئی امکانات ہیں، ترجمان نے کہا کہ بھارت کو بات چیت کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
تاہم انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ بات چیت صرف برابری، احترام اور تنازعہ جموں و کشمیر کو ترجیحی مسئلہ کے طور پر زیر بحث لانے کی بنیاد پر ہوسکتی ہے۔ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک کے ساتھ تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جی سی سی جلد ایک آزاد تجارتی معاہدہ کریں گے جو جی سی سی کی طرف سے کسی بھی ملک کے ساتھ اس قسم کا پہلا معاہدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بات چیت ہو رہی ہے، جلد معاہدے پر دستخط کردیئے جائیں گے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے اس رپورٹ کو مسترد کردیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے بھارت نے پاکستان سے لشکر طیبہ کے بانی حافظ سعید کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے پاکستان میں بعض غیر ملکی مشنز کی طرف سے بلوچ مظاہرین کے حوالے سے تبصروں کو مداخلت قرار دیا اور اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک اپنے اندرونی معاملات کو سنبھالنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سفارت خانوں کی مداخلت افسوسناک ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ملک کی عدالتیں خود مختار ہیں اور کئی مواقع پر اس حوالے سے فیصلے کرچکی ہیں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے پریس بریفنگ میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی کامیابیوں اور سفارت کاری کے شعبے میں وزارت خارجہ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا سالانہ جائزہ بھی پیش کیا۔

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- ایک دن قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 گھنٹے قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 2 دن قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 14 گھنٹے قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 14 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 13 گھنٹے قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- ایک دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- ایک دن قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- 2 دن قبل

