حکومت پاکستان نےمظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہر قسم کی تقریب پر پابندی عائد کر دی
حکومت پاکستان کی طرف سے نئے سال کے حوالے سے کسی بھی قسم کی تقریب کے انعقاد پر مکمل پابندی ہوگی


نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ سال 2024 کی آمد ہے، میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ نئے سال کا سورج ہمارے وطن پاکستان اور پوری دنیا کے لیے خوشحالی اور امن و آشتی کا پیغام لیے طلوع ہو۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ فلسطین میں قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، غزہ اور مغربی کنارے میں مظلوم فلسطینیوں خصوصاً معصوم بچوں کے قتل عام اور نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی پر پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ شدید رنج کے عالم میں ہے۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی افواج کی بربریت سے 21 ہزار سے زائد نہتے فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے فلسطین کی انتہائی تشویش ناک صورتحال کے مدنظر اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے حکومت پاکستان کی طرف سے نئے سال کے موقع پر کسی بھی قسم کی تقریب کے انعقاد پر مکمل پابندی کا اعلان کیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور نئے سال کے آغاز پر سادگی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کی انتہائی تشویش ناک صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے اور اپنے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے حکومت پاکستان کی طرف سے نئے سال کے حوالے سے کسی بھی قسم کی تقریب کے انعقاد پر مکمل پابندی ہوگی، اس موقع پر میں تمام پاکستانیوں سے بھی یہ گزارش کرتا ہوں کہ وہ غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور نئے سال کے آغاز پر سادگی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔
جن میں ایک بڑی تعداد معصوم بچوں کی ہے جو لگ بھگ 9 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی خون ریزی روکنے کے لیے پاکستان نے دنیا کے ہر فورم پر مظلوم فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھائی ہے اور ہمیشہ اٹھاتا رہے گا۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کے لیے امدادی سامان کی 2 کھیپ بھجوا چکا ہے جبکہ تیسری کھیپ بھی جلد ہی روانہ کی جا رہی ہے، فلسطینی بھائیوں کی بروقت امداد، غزہ سے زخمیوں کے انخلاء اور ان کے علاج کے لیے حکومت پاکستان مصر اور اردن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 19 گھنٹے قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 19 گھنٹے قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 2 دن قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 19 گھنٹے قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 2 دن قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 18 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 2 دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- ایک دن قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 گھنٹے قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- 2 دن قبل

