ریسکیو 1122 کی 800 ایمبولینسز میں ہارٹ ایمرجنسی ریسپانس کے لئے30 کروڑ روپےجاری کرنے کا اعلان


وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جمعرات کے روز ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ٹھوکر نیاز بیگ کا دورہ کیا اور ریسکیورز پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی میں ریسکیورز کے رسپانس کامشاہدہ کیا اورریسکیورز نے بہترین تربیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسکیوکی ڈرلز کیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایک زندگی بچانا انسانیت بچانے کے مترادف ہے، ریسکیو 1122 کی 800 ایمبولینسز میں ہارٹ ایمرجنسی ریسپانس کے لئے30 کروڑ روپے کی لاگت سے آٹومیٹڈ ایکسٹرنل ڈیفبریلیٹر ایکیوپمنٹ فراہم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ 30 کروڑ روپے کی لاگت سے اے ای ڈی ایکیوپمنٹ جلد از جلد فراہم کیا جائے گا۔ 30 کروڑ کا اے ای ڈی سامان نہیں بلکہ زندگی اہم ہے۔ ایک زندگی بچانے پر ہزاروں لوگ دعا کرتے ہیں۔
بلوچستان میں اکیڈمی قائم کی جارہی ہے۔ایمرجنسی سروسز اکیڈمی اب تک 24 ہزار ریسکیورز کو عالمی معیار کی تربیت دے چکی ہے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ کسی قسم کی بھی ایمرجنسی ہو پورے پنجاب کے عوام کے ریسکیو1122 کا نمبر ذہن میں آتا ہے۔ریسکیو 1122پر فخر ہے،ترکیہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران ریسکیو1122نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ ہمارے ریسکیورزنے پاکستان،پنجاب اور ریسکیو1122 ادارے کا نام روشن کیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ پورے پنجاب میں ریسکیو 1122کی 800 جدید ایمبولینسز ہیں۔ ہماری ایمبولینسز بہترین ہیں اور تقریباہر قسم کے سامان لیس ہیں۔
کئی ایمبولینسز میں وینٹی لیٹرز اور دیگر اہم آلات بھی نصب ہیں۔ وزیراعلی نے پاس آوٹ ہونے والے ریسکیورز کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 20 گھنٹے قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 2 دن قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- 2 دن قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 2 دن قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 19 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 گھنٹے قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- ایک دن قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 2 دن قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 20 گھنٹے قبل








