کانفرنس شرکا نے بھارتی فوج کی معصوم شہریوں کے اغواء، تشدد اور قتل کی حالیہ کارروائیوں کی واضح الفاظ میں مذمت کی


پاک فوج کے شعبہ برائے تعالقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)کی زیر صدارت دو روزہ 261 ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ پاک فوج آئندہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مطلوبہ اور ضروری تعاون فراہم کرے گی ۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ فورم نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی مسلسل جبراور انسانی حقوق کی قابل مذمت خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہارکیا۔ شرکا نے بھارتی فوج کی معصوم شہریوں کے اغواء، تشدد اور قتل کی حالیہ کارروائیوں کی واضح الفاظ میں مذمت کی۔
کورکمانڈرکانفرنس میں شرکا نے شہدائے پاکستان سمیت ڈیرہ اسماعیل خان حملے کے شہدا کے ایصال و ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ فورم نے بالواسطہ اور بلاواسطہ خطرات کے خلاف پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔
کانفرنس کے شرکا نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں سمیت شہدا کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 2 days ago

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 20 hours ago
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- a day ago

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 2 days ago
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 21 hours ago

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 2 days ago
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 2 days ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 20 hours ago
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 19 hours ago

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- 2 days ago
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 21 hours ago

