سازشیں کرنے والے لوگوں نے معاشی، سیاسی اور اقتصادی طور ملک کو تباہ کر دیا، شیخ رشید


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میری واضح کامیابی دیکھ کر مجھے نااہل قرار دیا گیا ہے لیکن میں اپنا حق نہیں چھوڑوں گا۔
ایکس پر اپنے ویڈیو پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کل سے ابتک پوری کوشش کی کہ مجھے فیصلے کی کاپی دی جائے تاکہ سپریم کورٹ سے اپنا حق حاصل کروں۔ میں اپنے حق کے لیے آئینی اور قانونی لڑائی لڑتا رہوں گا۔
ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ کل بلا کر بتا گیا کہ 12 سال قبل مری کے کسی ریسٹ ہاؤس میں رہنے کی بنیاد پر 942 روپے ادا نہیں کیے جس پر نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ ایسا بھونڈا اور گھٹیا مذاق ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، 50 سال میں کوئی ثابت کرے کہ میں کسی ریسٹ ہاؤس میں رہا ہوں تو میں سیاست سے دستبردار ہونے کے لیے تیار ہوں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا اہم ویڈیو پیغام جاری pic.twitter.com/ETZ2QXr8LM
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 31, 2023
شیخ رشید احمد نے کہا کہ این اے 56 اور این اے 57 سے قلم دوات کے نشان پر انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں جہاں پی ٹی آئی کے ووٹرز و سپورٹرز کی حمایت حاصل تھی۔میری واضع کامیابی دیکھ کر انہوں نے مجھے نااہل قرار دیا ہے اور قلم دوات تاریخی کامیابی سے جیتے گی۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سازشیں کرنے والے لوگ جنہوں نے معاشی، سیاسی اور اقتصادی طور ملک کو تباہ کر دیا دوبارہ لندن جائیں گے پی ڈی ایم کو بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں ملے گا لیکن ہم پاکستان میں جئیں گے پاکستان میں مریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے شیخ رشید کے این اے 56 اور این اے 57 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے تھے۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 6 گھنٹے قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 2 دن قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- ایک دن قبل

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 6 گھنٹے قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- ایک دن قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- ایک دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 گھنٹے قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- ایک دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 4 گھنٹے قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

