بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام ارکانِ اسمبلی آزاد حیثیت میں موجود ہیں، کیونکہ سپریم کورٹ کے ابتدائی فیصلے کو آئینی بینچ کے حالیہ فیصلے نے غیر مؤثر بنا دیا ہے


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے انکشاف کیا ہے کہ بجٹ پیش نہ کیے جانے کی افواہیں پارٹی کے اندر سے پھیلائی گئیں، اور اگر بجٹ منظور نہ ہوتا تو حکومت ختم ہو سکتی تھی، جس کا الزام ہم پر آتا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالت سے رجوع کر رہے ہیں، کیونکہ ان کے کاغذاتِ نامزدگی میں واضح طور پر پاکستان تحریک انصاف کا نام درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود کو آزاد امیدوار ظاہر نہیں کیا تھا، بلکہ وہ پی ٹی آئی کے باقاعدہ رکن ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ حکومت مکمل طور پر مستحکم ہے اور پارٹی کا کوئی بھی رکن منحرف نہیں ہو رہا۔ تحریک عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے جلد زمینی حقائق سے آگاہ ہو جائیں گے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام ارکانِ اسمبلی آزاد حیثیت میں موجود ہیں، کیونکہ سپریم کورٹ کے ابتدائی فیصلے کو آئینی بینچ کے حالیہ فیصلے نے غیر مؤثر بنا دیا ہے۔
بجٹ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے منفی پروپیگنڈا اندرونِ خانہ کیا گیا، تاہم پارٹی کے سرپرستِ اعلیٰ نے بجٹ کی منظوری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ دو ارکان نے بجٹ کے حق میں ووٹ نہیں دیا، اور سب جانتے ہیں کہ وہ کس کے حمایتی ہیں۔
معطل شدہ 26 ارکانِ اسمبلی کے مقدمے کے بارے میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ معاملہ ہر آئینی و قانونی فورم پر بھرپور طریقے سے لڑا جائے گا۔
دریائے سوات کے سانحے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاندان سرکاری ملازمت کا مطالبہ کر رہا ہے، مگر ان کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا حکومت انہیں روزگار نہیں دے سکتی۔ البتہ متاثرین کو فی کس 20 لاکھ روپے کے حساب سے مجموعی طور پر دو کروڑ روپے معاوضے کی ادائیگی کی جائے گی، اور انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ اس رقم کو کاروبار میں استعمال کریں۔
افغانستان سے تجارت پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں تجارت کا آغاز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ دیگر ممالک کی شہریت حاصل کرنے کے لیے بھاگتے ہیں، لیکن افغان شہریوں کو یہاں شہریت دینے سے انکار کیا جاتا ہے، جو کہ دوہرا معیار ہے۔

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 9 hours ago

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
- 14 hours ago

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- 16 hours ago
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 9 hours ago

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 12 hours ago

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- 15 hours ago

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 12 hours ago

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 11 hours ago

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 13 hours ago

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 13 hours ago

ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا
- 14 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 14 hours ago