صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی
امن و امان سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جس طرح خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو پسپا کیا گیا


وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو ہٹانے سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ایسی باتوں پر کان نہ دھرا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ "کچھ لوگوں کو اس بات پر تکلیف ہے کہ پہلی بار حکومت، سیاست دان اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ سب ایک پیج پر ہیں۔"
روہڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی سے صحافی نے سوال کیا کہ آیا صدر زرداری کو ان کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے؟ اس پر وزیر داخلہ نے دو ٹوک جواب دیا "دو دن مزید سیاست نہ کریں، اور سوشل میڈیا کی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد باتوں کو ہوا دی جا رہی ہے کیونکہ بعض عناصر اس اتحاد سے خوش نہیں ہیں۔
"لوگوں کو تکلیف ہے کہ ہم سب اکٹھے ہیں، اس لیے افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔ میری درخواست ہے کہ کچھ دن سیاسی بیانات سے گریز کیا جائے۔
امن و امان سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جس طرح خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو پسپا کیا گیا، اسی طرز پر کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف بھی وفاق اور صوبے مل کر فیصلہ کن کارروائی کریں گے۔
محسن نقوی نے فرقہ وارانہ اور مذہبی منافرت پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
"ملک میں امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے، اور فتنۂ الہند کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی ادارے مکمل چوکنا ہیں۔"
انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں محرم الحرام کے جلوس پُرامن طریقے سے جاری ہیں، جن کی تعداد 27 ہزار سے زائد ہے۔ سکھر میں 9 محرم کا مرکزی جلوس انتہائی منظم انداز میں نکالا گیا، جس میں تقریباً 10 لاکھ افراد شریک ہوئے۔
جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لیے مرکزی کنٹرول روم کے ساتھ ساتھ صوبائی سطح پر بھی کنٹرول رومز فعال کر دیے گئے ہیں، تاکہ عاشورہ کے دوران امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایرانی صدر وزیر اعظم کی دعوت پراتوار کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے
- 2 گھنٹے قبل

جنیوا میں پاک-ایران اسپیکرز کی ملاقات، دو طرفہ پارلیمانی تعاون پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل

حکومت کا آن لائن شاپنگ اور سروسز پر عائد 5فیصد ٹیکس ختم کرنے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر نیا الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی، نوٹیفکیشن جاری
- 24 منٹ قبل

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے لیے ڈیزائن کا انتخاب کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل
26 نومبر احتجاج، عارف علوی،عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے 41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 2 گھنٹے قبل

کینیڈا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان، امریکا اور اسرائیل کا شدید ردعمل
- ایک گھنٹہ قبل

تجارتی معاہدہ پاکستان کی معاشی سفارت کاری کی بڑی کامیابی ہے: وزیر مملکت برائے خزانہ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کا پاکستان کے ساتھ تجارتی ڈیل کرنے پر امریکی صدر کا خصوصی شکریہ
- 3 گھنٹے قبل

امریکی صدر نے بھارت کی معیشت کو ’’مردہ‘‘ قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

امریکی نیوی کا ایف-35 طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ
- 10 منٹ قبل