پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے میں امن و امان قائم کرنے اور ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے


خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح حملہ آوروں نے ایک جرگے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک اور تین دیگر کو زخمی کر دیا۔
بنوں پولیس کے ترجمان کاشف نواز نے بتایا کہ سردی خیل برادری کی جانب سے منڈی خیل کے علاقے میں منعقدہ جرگے پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے رہنما ملک عید نواز سردی خیل کو اغوا کرنے کی کوشش کی، جس کے باعث جرگے کے شرکا کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔
کاشف نواز کے مطابق، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ زخمیوں میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے میں امن و امان قائم کرنے اور ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔
واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے نومبر 2022 میں جنگ بندی ختم کرنے کے بعد خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
بنوں میں گزشتہ چند ماہ کے دوران عسکریت پسندوں کی جانب سے متعدد حملے کیے جا چکے ہیں۔ مارچ میں سیکیورٹی فورسز نے بنوں چھاؤنی پر ہونے والے فتنہ الخوارج کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 16 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، تاہم اس جھڑپ میں 5 جوان شہید اور 13 شہری جاں بحق ہوئے، جب کہ 32 زخمی ہوئے تھے۔
گزشتہ سال جولائی میں بنوں چھاؤنی پر دہشت گرد حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں کے 8 شہید ہونے کے علاوہ جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
اسلام آباد میں قائم پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے مطابق، جون کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں میں مجموعی طور پر کمی دیکھی گئی ہے، حالانکہ کئی حملے بدستور جاری ہیں۔

امریکی نیوی کا ایف-35 طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ
- 7 minutes ago

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی، نوٹیفکیشن جاری
- 21 minutes ago

کینیڈا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان، امریکا اور اسرائیل کا شدید ردعمل
- an hour ago

وزیراعظم کا پاکستان کے ساتھ تجارتی ڈیل کرنے پر امریکی صدر کا خصوصی شکریہ
- 2 hours ago

گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر نیا الرٹ جاری
- 2 hours ago

جنیوا میں پاک-ایران اسپیکرز کی ملاقات، دو طرفہ پارلیمانی تعاون پر اتفاق
- an hour ago
26 نومبر احتجاج، عارف علوی،عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے 41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 2 hours ago

حکومت کا آن لائن شاپنگ اور سروسز پر عائد 5فیصد ٹیکس ختم کرنے کا اعلان
- 4 hours ago

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے لیے ڈیزائن کا انتخاب کر لیا
- an hour ago

ایرانی صدر وزیر اعظم کی دعوت پراتوار کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے
- 2 hours ago

تجارتی معاہدہ پاکستان کی معاشی سفارت کاری کی بڑی کامیابی ہے: وزیر مملکت برائے خزانہ
- an hour ago

امریکی صدر نے بھارت کی معیشت کو ’’مردہ‘‘ قرار دے دیا
- 3 hours ago