وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ
اس موقع پر رہنماؤں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا عملی اظہار کیا۔


وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان آذربائیجان کے شہر خانکندی میں ایک اہم ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 17ویں سربراہی اجلاس کے بعد منعقد ہوئی۔
ملاقات کے بعد تینوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں چہل قدمی کی، جس دوران صدر الہام علیوف نے اپنے معزز مہمانوں کو خانکندی کی تاریخی اہمیت اور قدیم عمارتوں سے متعلق معلومات فراہم کیں۔
اس موقع پر رہنماؤں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا عملی اظہار کیا۔
بعد ازاں، صدر الہام علیوف نے خود گاڑی چلا کر وزیراعظم شہباز شریف کو ظہرانے کی جگہ لے جا کر مہمان نوازی کی ایک منفرد مثال قائم کی۔
اس سے قبل خانکندی ہی میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ملاقات بھی ہوئی، جس میں مختلف شعبوں میں جاری پاک-ایران تعاون کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی فیصلوں پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے علیحدہ ملاقات بھی ہوئی، جس میں تجارت، دفاع، توانائی اور علاقائی روابط سمیت اہم باہمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ مل کر مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔
ECO سربراہی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی شہداء کے لیے تعزیت اور دعائے مغفرت پیش کی، جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی
- 2 گھنٹے قبل

قطر کی جانب سے 3 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ملازمت دینے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

سیلابی صورتحال کے باعث انتظامیہ نے گلگت بلتستان کے37 مقامات کو آفت زدہ قرار دے دیا
- 13 گھنٹے قبل

بنوں : پولیس اورسی ٹی ڈی کامشترکہ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
- 19 منٹ قبل

ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل

افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کی بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کا ٹیرف دھمکی کے بعد امریکا سے F-35 لڑاکا طیارےنہ خریدنے کا فیصلہ
- 13 منٹ قبل

لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 129 ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت کرلی
- 13 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، پیٹرول سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا
- 11 گھنٹے قبل

رحیم یارخان، شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے میں 5 اہلکار شہید
- 2 گھنٹے قبل

امریکا نے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

مودی سرکار نے گھٹنے ٹیک دئیے،ٹرمپ کی دھمکی کے بعد روس سے تیل کی خریداری بند کردی
- 12 گھنٹے قبل