پاکستان
میر یعقوب بزنجو کا ن لیگ کی ٹکٹ لینے سے انکار
2024 کے الیکشن میں انہوں نےآزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں
کوئٹہ : کوئٹہ میں میر یعقوب بزنجو نے ن لیگ کی ٹکٹ لینے سے انکار کردیا ۔
میر یعقوب بزنجو این سے 259 گوادر سے آزاد امید وار ہیں ، میر یعقوب بزنجو اپنے علاقے میں کافی اثر رسوخ رکھتے ہیں ۔
یاد رہے کہ میر یعقوب بزنجو وہ پہلے بھی اپنے حلقے سے ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) رہ چکے ہیں ۔
2024 کے الیکشن میں انہوں نےآزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ۔
دنیا
شام: اسرائیل کے عسکری تنصیبات پر 60 سے زائد حملے
صیہونی فورسز نے دمشق میں فورتھ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر اور قریبی علاقوں میں بمباری کرتے ہوئے ریڈار سسٹم اور فوجی اسلحہ ڈپو تباہ کردیا گیا
دمشق: اسرائیل کے شامی عسکری تنصیبات اورہتھیاروں کے ذخائر پر حملے جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بشار الاسد اور ان کی حمایت یافتہ فوج کے فرار ہونے کے بعد اسرائیل مسلسل شامی فوج کے اسلحے کے ذخائر اور فوجی سازوسامان کو تباہ کر رہا ہے،
گزشتہ روزصیہونی فورسز نے دمشق میں فورتھ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر اور قریبی علاقوں میں بمباری کرتے ہوئے ، فضائی حملوں میں ریڈار سسٹم اور فوجی اسلحہ ڈپو تباہ کردیا گیا۔
برطانیہ میں موجود تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ چند گھنٹوں میں شام کے فوجی ٹھکانوں اور ہتھیاروں کے ذخائر پر 61 میزائل حملے کیے گئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج شام کے شہر قنیطرہ میں پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے اور علاقہ جبری خالی کرانے کےلیے پانی و بجلی اور سڑکوں کا نظام تباہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں بشار الااسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیل کی جانب سے شام پر جارحیت کا یہ سلسلہ جاری ہے، اسرائیل کی جانب سے شام میں فوجی تنصیبات اور اسلحہ بنانے والی جگہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اردن میں ہونے والے عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں شرکاء کی جانب سے شام میں اسرائیلی دراندازی کی مذمت کی گئی۔
اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملے علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں ، عالمی برادری اسرائیل کومقبوضہ شامی علاقوں سے متعلق قراردادوں پرعملدرآمد کا پابند بنائے، شامی عوام کو تمام ضروری مدد فراہم کریں گے، شام کی تعمیر نو کیلئے اقدامات اور مدد بھی کریں گے
دوسری جانب شامی وزیر اعظم اور عالمی رہنماؤں نے اسرائیل کی جانب سے شامی سرزمین پر قبضے اور جاری حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر اپنی فوجیں شامی سرزمین سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
علاقائی
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے
وزیراعظم شہباز شریف نے صدیق الفاروق کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع نے بھی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔
اہل خانہ کے مطابق مرحوم صدیق الفاروق کی نمازہ جنازہ کل ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ صدیق الفاروق سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری اورچیئرمین متروکہ وقف املاک بھی رہے، صدیق الفاروق نے 3 سال جیل بھی کاٹی جبکہ وہ ایک کتاب کے بھی مصنف تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدیق الفاروق کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی، شہبازشریف نے کہا مرحوم صدیق الفاروق کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص اور زیرک سیاستدان سے محروم ہو گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی صدیق الفاروق کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، مریم نواز نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔
پاکستان
پی ٹی آئی کی حکومت میں پنجاب میں 310گاڑیوں کے غیر قانونی طور پر خریدنے کا انکشاف
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بزدار دور میں غیر قانونی طور پر خریدی گئی گاڑیوں پرتحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
پنجاب میں 310گاڑیوں کے غیر قانونی طور پر خریدنے کا انکشاف ہوا ہے ۔
گاڑیوں کی خریداری پر 2 ارب 12 کروڑ روپے بغیر منظوری کے خرچ کیے گئےتھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بزدار دور میں غیر قانونی طور پر خریدی گئی گاڑیوں پرتحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
پی ٹی آئی دور میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے کسی بھی فورم پر منظوری نہیں لی گئی تھی، مزید یہ کہ گاڑیوں کی خریداری کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی منظوری نہیں لی گئی تھی، گاڑیوں کی خریداری کے لئے حیرت انگریز طور پیشگی رقم ادا کردی گئی تھی،گاڑیوں کی خریداری کے لئے پیپرا رولز کو بھی نظر انداز کیا گیا تھا۔
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈماڈل کے تحت ہو گی، آئی سی سی نے منظوری دے دی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
-
تجارت 2 دن پہلے
اگلے 15 روز کےلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی کی حکومت میں پنجاب میں 310گاڑیوں کے غیر قانونی طور پر خریدنے کا انکشاف
-
علاقائی ایک دن پہلے
بلوچستان:تعلیمی اداروں میں سردیوں کی طویل اور مختصر تعطیلات کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط
-
علاقائی ایک دن پہلے
مظفر گڑھ :تیز رفتا ر مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،4 افراد جاں بحق،12 شدید زخمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کارروائیاں،43 خارجی ہلاک
-
دنیا 2 دن پہلے
شام کی عبوری حکومت نے پارلیمنٹ اور آئین کو 3 ماہ کے لیے معطل کردیا