پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے، انوار الحق کاکڑ


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے، قطر کی جانب سے غزہ میں عارضی جنگ بندی کیلئے سفارتی کوششیں قابل تعریف ہیں، عالمی برادری بالخصوص مسلم امہ فلسطین میں امن کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان میں قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی۔
نگران وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔ خلیجی خطہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قطر سمیت خلیجی ممالک کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں معیشت کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے راغب کرنے کیلئے فعال کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے قطری سفیر سے کہا کہ وہ سیاحت اور میڈیا کے شعبوں میں تعاون کے امکانات تلاش کریں۔ نگران وزیراعظم نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کیلئے سفارتی کوششوں میں قطر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں قیام امن کیلئے عالمی برادری بالخصوص امت مسلمہ کی جانب سے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔
نگران وزیراعظم نے انہیں پاکستان میں سفیر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ان کی تعیناتی کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔نگران وزیراعظم نے قطر کے امیر کیلئے تہنیتی پیغام دیا۔
وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کرانے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک اور اضافہ
- 2 دن قبل
ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 17 گھنٹے قبل

فیملی ڈرامہ ’’فرینڈز آف سیونٹیز‘‘ نے دھوم مچا دی
- 2 دن قبل
آئل ٹینکر پر حملہ، دو پاکستانیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

پنجابی فلم ’’عشق بدمعاش‘‘ کا ٹریلر جاری
- 2 دن قبل

نادرانے مشین متعارف کر وا دی، عوام کو کیا فائدہ ہو گیا؟
- ایک دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- 17 گھنٹے قبل
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
- ایک دن قبل
گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟
- ایک دن قبل
حج 2027کے لیے درخواست اور پاسپورٹ سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئیں
- 2 دن قبل

ورلڈکپ 2027، 10 ٹیموں کی براہِ راست انٹری
- 2 دن قبل


