Advertisement
علاقائی

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے

وزیراعظم شہباز شریف نے صدیق الفاروق کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 ماہ قبل پر دسمبر 15 2024، 7:51 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع نے بھی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

اہل خانہ  کے مطابق مرحوم صدیق الفاروق کی نمازہ جنازہ کل ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ صدیق الفاروق سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری اورچیئرمین متروکہ وقف املاک بھی رہے، صدیق الفاروق نے 3 سال جیل بھی کاٹی جبکہ وہ ایک کتاب کے بھی مصنف تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدیق الفاروق کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی، شہبازشریف نے کہا مرحوم صدیق الفاروق کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص اور زیرک سیاستدان سے محروم ہو گئی۔

وزیر اعلیٰ   پنجاب مریم نواز نے بھی صدیق الفاروق کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، مریم نواز نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

Advertisement
اگر ایران نے جوہری تنصیبات کی بحالی کی کوشش کی تو  دوبارہ حملہ کریں گے، ٹرمپ

اگر ایران نے جوہری تنصیبات کی بحالی کی کوشش کی تو دوبارہ حملہ کریں گے، ٹرمپ

  • ایک گھنٹہ قبل
ایران پر  منظوری کے بغیر حملہ، ایوان میں ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام

ایران پر منظوری کے بغیر حملہ، ایوان میں ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام

  • 5 گھنٹے قبل
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مون سون  بارشوں کا سلسلہ شروع، نشیبی علاقے زیر آب

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، نشیبی علاقے زیر آب

  • 5 گھنٹے قبل
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں  سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان اسٹاک مارکیٹ زبردست تیزی ، انڈیکس میں  ایک ہزار  پوائنٹس سے زائد کا نمایاں اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ زبردست تیزی ، انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد کا نمایاں اضافہ

  • 4 گھنٹے قبل
مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ

  • 3 گھنٹے قبل
ایرانی پارلیمنٹ میں  عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری

ایرانی پارلیمنٹ میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری

  • ایک گھنٹہ قبل
خان یونس میں حماس کے حملے میں پلاٹون کمانڈر سمیت 7 صہیونی فوجی  ہلاک

خان یونس میں حماس کے حملے میں پلاٹون کمانڈر سمیت 7 صہیونی فوجی ہلاک

  • 4 گھنٹے قبل
بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

  • 6 گھنٹے قبل
فتنۃ الخوارج سے جھڑپ میں شہید میجر معیز کی نماز جنازہ ادا، فیلڈ مارشل  کی شرکت

فتنۃ الخوارج سے جھڑپ میں شہید میجر معیز کی نماز جنازہ ادا، فیلڈ مارشل کی شرکت

  • 3 گھنٹے قبل
پاراچنار کے علاقے اپر کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 4 افراد جاں بحق

پاراچنار کے علاقے اپر کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 4 افراد جاں بحق

  • 4 گھنٹے قبل
پاک امارات  مشترکہ وزارتی کمیشن،سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر یو اے ای ویزا کی شرط ختم

پاک امارات مشترکہ وزارتی کمیشن،سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر یو اے ای ویزا کی شرط ختم

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement