چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈماڈل کے تحت ہو گی، آئی سی سی نے منظوری دے دی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
بھارت ایونٹ کیلیے پاکستان نہیں آئے گا،پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائیگا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ


بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی ۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی جانب سے پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل کی منظوری سے چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان اور دبئی میں ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ بورڈ کا ان آفیشل اجلاس ہوا جس میں آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دی اور اس ضمن میں پاکستان اور بھارت میں اصولی معاہدہ بھی ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان کرکٹ ٹیم 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی،اور پاکستان اس دوران اپنے گروپ میچز سری لنکا یا دبئی میں کھیلے گا،جبکہ بھارت چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ دبئی میں کھیلے گا۔
پی سی بی اور بی سی سی آئی بھارت کے مقابلے دبئی میں کرانے پر رضامند ہے جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ کولمبو میں ہوگا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پی سی بی اس معاہدے کے لیے کوئی مالی معاوضہ وصول نہیں کرے گا، چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے پاکستان میں تین وینیوز اور بھارت کے مقابلے دبئی میں ہوں گے۔
پاکستان کو 2027 کے آئی سی سی ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی ملے گی، جبکہ 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میچز کا معاملہ بعد طے ہو گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی تک کوئی تحریری طور پر معاہدہ نہیں ہوا اور ابھی صرف اصولی معاہدہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے متعلق حتمی فیصلہ کل ہوجائے گا، 3 سال کے فیوژن ماڈل کو کل آئی سی سی سے منظوری ملنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے جو کہ 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے مگر بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث ٹورنامنٹ کے شیڈول کا ابھی تک اعلان نہیں ہو سکا۔

قوال شیر میانداد آسٹریلیا کے تاریخی مقام فیڈریشن اسکوائر پر قوالی نائٹ میں پرفارم کریں گے
- 13 گھنٹے قبل

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں آج مزید بارش کی پیشگوئی،اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور سمیت دیگر شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کی شام پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 22 فلسطینی شہید،کیتھولک چرچ پر بھی بمباری
- 3 منٹ قبل

کراچی: سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسی کی مشترکہ کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک
- 11 گھنٹے قبل
بھارتی ریاست آسام میں آسمانی بجلی گرنے 19 افراد جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

کراچی :پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والے گینگ کے 3 ڈاکوؤں گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

حالیہ مون سون بارشوں سےملک میں اب تک کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ رپورٹ جاری
- 13 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا اسمبلی: خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی نےٹاس جیت لیا
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کیلئے تاریخ ساز دن، سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- ایک گھنٹہ قبل

یوکرین پارلیمنٹ نے جنگ کے دوران یولیا سویریدینکو کو وزیر اعظم نامزد کر دیا
- 2 گھنٹے قبل