علاقائی
بلوچستان:تعلیمی اداروں میں سردیوں کی طویل اور مختصر تعطیلات کا اعلان
اڑھائی ماہ بعد تعلیمی ادارے یکم مارچ سے دوبارہ کھل جائیں گے،نوٹیفکیشن
محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کردیا۔
صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرد علاقوں کی طویل تعطیلات 16 دسمبر 2024 تا 28 فروری 2025 تک ہوں گی،جبکہ گرم علاقوں کی مختصر تعطیلات یکم جنوری 2025 تا 10 جنوری 2025 تک ہوں گی۔
بلوچستان کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات پیر سے شروع ہوں گی اور اڑھائی ماہ بعد تعلیمی ادارے یکم مارچ سے دوبارہ کھل جائیں گے۔
محکمہ تعلیم بلوچستان نے سرکاری و نجی سکولوں میں رزلٹ کا بھی اعلان کر دیا ہے، آج سے بلوچستان یونیورسٹی میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے۔
موسم
نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے لاہور میں سموگ کلین ٹاور نصب
پنجاب کے ماحولیاتی تحفظ کے محکمے کی جانب سے آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف وسیع تر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجاب حکومت نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے لاہور میں سموگ کلین ٹاور نصب کیا ہے۔
یہ ٹاور ہوا میں موجود زہریلے ذرات کو صاف کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے اور شہر میں آلودگی کی سطح کم کرنے میں اہم کردارادا کرے گا۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اسے ایک انقلابی قدم قراردیا ہے ، انہوں نے کہاکہ سموگ کے سنگین مسئلے پر قابوپانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کا تقاضا ہے انہوں ںے کہاکہ یہ ٹاور لاہور پاکستان کیلئے ایک ماڈل ثابت ہوگا۔
ادھر پنجاب کے ماحولیاتی تحفظ کے محکمے کی جانب سے آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف وسیع تر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان
پاور ڈویژن کی مزید 6 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنےکی خبروں کی تردید
پاور ڈویژن اس خبر کی مکمل تردید کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس طرح کی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔
پاور ڈویژن نے مزید 6 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنےکی خبروں کی تردید کر دی۔
ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز پر مزید چھ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں جو کہ بے بنیاد ہیں۔
پاور ڈویژن اس خبر کی مکمل تردید کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس طرح کی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ اگر مستقبل میں ایسی کوئی پیشرفت ہوتی ہے تو حکومت پاکستان اسے مصدقہ ذرائع سے عوام تک پہنچائے گی۔
دنیا
اسرائیل کے لبنان میں ڈرون حملے ، حزب اللہ کے رکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
گزشتہ سال سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں
اسرائیل نے لبنان میں کیے گئے ڈرون حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے رکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ لبنان کے سرحدی علاقے خیام میں کیے گئے ڈرون حملے کے ذریعے حزب اللہ کے رکن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
علاوہ ازیں اسرائیل کی غزہ میں بھی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 66 فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب صیہونی فوج نے لبنان میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیے جانے والے پوسٹ آفس کو بھی نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں .
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
چلی میں 6.2 شدت کے زلزلہ سےعمارتیں لرز اٹھیں
-
کھیل ایک دن پہلے
میچ فکسنگ الزامات:لنکا ٹی10 لیگ فرنچائز کا بھارتی مالک گرفتار
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر اعظم سے تاجکستان کے وزیر توانائی کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
مارشل لاء میں ملوث جنوبی کوریا کے سابق وزیر دفاع کی خودکشی کی کوشش
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
تفریح ایک دن پہلے
ساؤتھ فلم پشپا2 کے ہیرو الو ارجن کو پولیس نے گرفتار کر لیا
-
تجارت ایک دن پہلے
اگلے 15 روز کےلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان