پاکستان

قاضی فائز عیسیٰ کےہوئے ہوئے پی ٹی آئی کو انصاف نہیں ملے گا، شیر افضل مروت

نواز شریف کی نااہلی کو ختم کرنے لئے فورا 7 رکنی بینچ بن گیا لیکن عمران خان کی نااہلی کو ختم کرنے کےلئے کوئی بینچ نہیں بنایا جاتا، سینئر نائب صدر پی ٹی آئی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 4th 2024, 6:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قاضی فائز عیسیٰ کےہوئے ہوئے پی ٹی آئی کو انصاف نہیں ملے گا، شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر نائب صدر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمجھتی ہے موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ہوتے ہوئے ہمیں انصاف نہیں مل سکتا۔ 

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی چیف جسٹس کی رویے کی مذمت کرتی ہے، آپ کو کوئی حق نہیں آپ پی ٹی آئی یا ان کے وکلاء کی تضحیک کریں۔ ہم چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر عدم اعتماد کا اعلان کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ اگر ہمیں کوئی انصاف نہیں دے سکتا تو بہتر ہو گا کہ ہماری توہین نہ کی جائے، ہمارا مذاق نہ اڑایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی کو ختم کرنے لئے فورا 7 رکنی بینچ بن گیا لیکن عمران خان کی نااہلی کو ختم کرنے کےلئے کوئی بینچ نہیں بنایا گیا، انصاف کا نقاضا تھا کہ اگر نواز شریف کو سنوائی کا حق دیا جا رہا ہے تو ہمیں بھی دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج لیگل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیسز پر گفتگو کی لیکن فاضل چیف جسٹس کا تحریک انصاف کے وکلاء کے ساتھ رویہ انصاف کے مطابق نہیں ہیں، ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے وکلاء کے ساتھ توہین آمیز رویہ رکھا جا رہا ہے۔ فاضل چیف جسٹس سمجھتے ہیں ملک میں امن و آشتی ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 12 سو کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں لیکن ہمارے کیسز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے عمیر نیازی کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجا لیکن آر اوز کے کنڈکٹ پر نوٹس نہیں لیا جا رہا، ہمارے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو اغواء کیا جا رہا ہے، بہتر ہوگا پی ٹی آئی کے کیسز کے لیے علحیدہ بینچز بنائے جائیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چیف جسٹس پی ٹی آئی دور میں دائر کیے گئے ریفرنس کا بغض نہیں نکال سکے ہیں اور ہم نے قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس بننے پر مبارک باد دی تھی، ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے لیکن پی ٹی آئی توہین برداشت نہیں کرسکتی۔ سپریم کورٹ عوام کو تحفظ دینے میں پوری طرح ناکام رہی ہے۔

سینیئر نائب صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے آج تک ہمیں کوئی ریلیف میں ملا بلکہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو ضمانت کسی اور بینچ سے ملی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہم پر احسان نہیں ہمارا حق ہے۔