علاقائی
وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق،5 زخمی
حادثہ وادی نیلم کے علاقہ کیل مارگلہ کے مقام پر پیش آیا،ریسکیوذرائع
آزاد کشمیر:وادی نیلم میں مسافر جیپ کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ وادی نیلم کے علاقہ کیل مارگلہ کے مقام پر پیش آیا جہاں برف باری کی وجہ سے سڑک پر پھسلن ہونے کے باعث مسافر جیپ کھائی میں گر گئی۔
حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیوحکام کے مطابق حادثے میں ہونے والےزخمیوں اور نعشوں کو قریبی اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
علاقائی
اسکردو:گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی،5 افراد جاں بحق
مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ ملوپہ کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی میں سوار 5 افراد دب کر جاں بحق ہوئے،پولیس
اسکردو میں گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 5 افراد دب کر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ ملوپہ کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی میں سوار 5 افراد دب کر جاں بحق ہوئے۔
پولیس حکام کہنا ہے کہ ملبے سے لاشیں نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق شنگوس گاؤں سے ہے، گاڑی اسکردو سے شینگوس جارہی تھی۔
دنیا
شام: اسرائیل کے عسکری تنصیبات پر 60 سے زائد حملے
صیہونی فورسز نے دمشق میں فورتھ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر اور قریبی علاقوں میں بمباری کرتے ہوئے ریڈار سسٹم اور فوجی اسلحہ ڈپو تباہ کردیا گیا
دمشق: اسرائیل کے شامی عسکری تنصیبات اورہتھیاروں کے ذخائر پر حملے جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بشار الاسد اور ان کی حمایت یافتہ فوج کے فرار ہونے کے بعد اسرائیل مسلسل شامی فوج کے اسلحے کے ذخائر اور فوجی سازوسامان کو تباہ کر رہا ہے،
گزشتہ روزصیہونی فورسز نے دمشق میں فورتھ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر اور قریبی علاقوں میں بمباری کرتے ہوئے ، فضائی حملوں میں ریڈار سسٹم اور فوجی اسلحہ ڈپو تباہ کردیا گیا۔
برطانیہ میں موجود تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ چند گھنٹوں میں شام کے فوجی ٹھکانوں اور ہتھیاروں کے ذخائر پر 61 میزائل حملے کیے گئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج شام کے شہر قنیطرہ میں پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے اور علاقہ جبری خالی کرانے کےلیے پانی و بجلی اور سڑکوں کا نظام تباہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں بشار الااسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیل کی جانب سے شام پر جارحیت کا یہ سلسلہ جاری ہے، اسرائیل کی جانب سے شام میں فوجی تنصیبات اور اسلحہ بنانے والی جگہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اردن میں ہونے والے عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں شرکاء کی جانب سے شام میں اسرائیلی دراندازی کی مذمت کی گئی۔
اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملے علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں ، عالمی برادری اسرائیل کومقبوضہ شامی علاقوں سے متعلق قراردادوں پرعملدرآمد کا پابند بنائے، شامی عوام کو تمام ضروری مدد فراہم کریں گے، شام کی تعمیر نو کیلئے اقدامات اور مدد بھی کریں گے
دوسری جانب شامی وزیر اعظم اور عالمی رہنماؤں نے اسرائیل کی جانب سے شامی سرزمین پر قبضے اور جاری حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر اپنی فوجیں شامی سرزمین سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کھیل
ویمنز انڈر19 ایشیا کپ:بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
بھارت نے 68 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا
ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کوالالمپور میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم بھارت کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور صرف 67 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
بھارت نے 68 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ 15 دسمبر سے 22 دسمبر تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔
جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور ملائیشیا کی ٹیمیں ہیں۔ پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ 16 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈماڈل کے تحت ہو گی، آئی سی سی نے منظوری دے دی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
-
تجارت 2 دن پہلے
اگلے 15 روز کےلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
محمد عامر اور عماد وسیم کے بعد ایک او ر کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
-
کھیل 2 دن پہلے
میچ فکسنگ الزامات:لنکا ٹی10 لیگ فرنچائز کا بھارتی مالک گرفتار
-
علاقائی 5 گھنٹے پہلے
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے
-
علاقائی ایک دن پہلے
مظفر گڑھ :تیز رفتا ر مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،4 افراد جاں بحق،12 شدید زخمی
-
دنیا 2 دن پہلے
شام کی عبوری حکومت نے پارلیمنٹ اور آئین کو 3 ماہ کے لیے معطل کردیا
-
تفریح 2 دن پہلے
ساؤتھ فلم پشپا2 کے ہیرو الو ارجن کو پولیس نے گرفتار کر لیا