Advertisement
علاقائی

شمالی وزیرستان بارودی سرنگ دھماکہ میں 3 بچے جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں بچے علاقے میں بکریاں چرا رہے تھے جب وہ دھماکے کی زد میں آ گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 4th 2024, 11:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شمالی وزیرستان  بارودی سرنگ دھماکہ میں 3 بچے جاں بحق

شمالی وزیرستان: افسوسناک واقعے میں شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے علاقے کھجوری میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچے جاں بحق ہوگئے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں بچے علاقے میں بکریاں چرا رہے تھے جب وہ دھماکے کی زد میں آ گئے۔

پولیس کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بچوں کی عمریں 05 سے 15 سال کے درمیان ہیں جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Advertisement