چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی علامہ مسعود الرحمان عثمانی کی شہادت پر اظہار افسوس
انہوں نے علامہ مسعو د الرحمان عثمانی کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے


چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مسعود الرحمان عثمانی پر ہونے والے جان لیوا حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے جان لیوا حملے کے نتیجے میں ان کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں سکتے، دہشت گرد امن اور انسانیت کے دْشمن ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں علامہ مسعود الرحمان عثمانی کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے بلندی درجات اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی،قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مسعود الرحمان عثمانی پر جان لیوا حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے علامہ مسعو د الرحمان عثمانی کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔

پاکیتان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 دن قبل
’میرے ڈھولے دا دنیا‘ میوزک ویڈیو ریلیز
- 2 دن قبل

نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیو ں میں 10خوارج کو ہلاک کردیا
- 3 دن قبل
ہنگو: فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک، کیپٹن شہید
- 2 دن قبل
ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ: پاکستان ویٹرنز ٹیم پہلا میچ ہار گئی
- 2 دن قبل
ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائیگا، سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا
- 3 دن قبل
اسکول میں فائرنگ سے ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کرلی
- 3 دن قبل

غازی آباد تھانے میں مبینہ زیادتی کیس، تفتیش میں اہم انکشافات
- ایک دن قبل
پاک–سعودیہ–ترکیہ دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرے گا: اشرفی
- ایک دن قبل

تاریخی اسٹیج ڈرامہ 'جنم جنم کی میلی چادر' نئے انداز میں پیش
- 2 دن قبل



